نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنیخبریں،تبصرے اور تجزے۔

ملتان

سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر کے ہمراہ دہشت گردی کے موجودہ حالات کے پیش نظر خانہ فرہنگ سمیت ملتان شہر کے دیگر حساس مقامات کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ملتان پولیس کی جانب سے حساس و عوامی مقامات کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

سی پی او ملتان منصور الحق رانا تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر کے ہمراہ دہشت گردی کے

موجودہ حالات کے پیش نظر خانہ فرہنگ سمیت ملتان شہر کے حساس مقامات کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس پی گلگشت ڈویژن بابر جاوید جوئیہ، ایس ایچ او اولڈ کوتوالی شمعون جوئیہ، انچارج سیکیورٹی فیضان علی رضا اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے

، ایس پی گلگشت ڈویژن نے سی پی او ملتان کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سی پی او ملتان نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کیں کہ اس موقع پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے کہا کہ حساس مقامات سمیت شہر بھر کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان خانہ فرہنگ کی انتظامیہ سے ملے جنہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سی پی او ملتان منصور الحق رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملتان پولیس کی جانب سے حساس و عوامی مقامات کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگرحساس مقامات پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

About The Author