ایک عہد تمام ہوا۔ علم و ادب،فن اور صداکاری کا درخشندہ ستارہ آسودہ خاک ہوا۔ ضیا محی الدین کو کراچی ڈیفنس کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
عالمی شہرت یافتہ اداکار ، ہدایت کار، صدا کارضیا محی الدین کی نماز جناز ڈیفنس کراچی
میں یثرب امام بارگاہ میں اداکی گئی۔عمائدین اور معززین شہر سمیت فنون لطیفہ سےتعلق
رکھنےوالی شخصیات اور پرستاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر صوبائی
وزیرسعید غنی کا کہنا تھا پہلےامجد اسلام اوراب ضیاء محی الدین کا انتقال بڑانقصان ہے۔۔
ضیاء محی الدین ایک اکیڈمی تھے۔ شوبز شخصیات نے کہا ضیا محی الدین ملک کا سرمایہ تھے۔
اردو زبان اور آرٹ کی ترویج کے لئے ان کی بڑی خدمات ہیں۔نمازجنازہ کی ادائیگی کےبعد
ضیاء محی الدین کوڈیفنس فیز ایٹ کےقبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ضیا محی الدین
اکیانوے برس میں عمر میں معمولی علالت کےبعد پیرکوانتقال کرگئے تھے۔
ایک عہد تمام ،علم و ادب،فن اور صداکاری کا درخشندہ ستارہ آسودہ خاک
ضیا محی الدین کو کراچی ڈیفنس کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ