دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق انٹرنیشنل کرکٹر منصور رانا نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا

منصور رانا کو ڈائریکٹر قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر مقرر کر دیا گیا

سابق انٹرنیشنل کرکٹر منصور رانا نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا۔ منصور رانا کو ڈائریکٹر قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر مقرر کر دیا گیا

سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ منصور رانا کو قلندرز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

سی او او ثمین رانا کا کہنا تھا کہ منصور رانا کی تقرری قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کے امیج کو مزید بہتر بنانے میں معاونت کرے گی۔

منصور رانا نے اپنی تعیناتی پر قلندرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ

اس نئے رول میں لاہور قلندرز کے ساتھ جڑنا اعزاز کی بات ہے۔

منصور رانا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ دو ہزار انیس سے جنوری دو ہزار تئیس تک مینجر کر عہدے پر فائز رہے۔

منصور رانا نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں بیٹنگ کوچ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

About The Author