دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج اپنے سفر کا آغاز کرے گی

پاکستان گروپ بی میں شامل اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کا مقابلہ کریگا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج اپنے سفر کا آغاز کرے گی

،،، پاکستان گروپ بی میں شامل اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کا مقابلہ کریگا

میچ کیپ ٹاؤن میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چھے بجے شروع ہوگا۔

آل راؤنڈر ندا ڈار نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ایسا ہے کہ اس میں کسی چھٹی کے دن کی ضرورت نہیں ہوتی۔

شائقین کسی بھی دن مقابلہ دیکھنے کے لیے موجود ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ نہ جیتنے کے باوجود ہماری سیریز اچھی رہی۔

ہمارے گروپ میں انگلینڈ، انڈیا، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز جیسی ٹیمیں ہیں۔ اچھا کھیل پیش کرکے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کریں گے۔

کرکٹر فاطمہ ثناء نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے اور باؤلنگ اٹیک کی قیادت کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

ظاہر ہے بھارت کے خلاف کھیلنا ایک خاص احساس ہے۔

بھارت کیخلاف میچ کو ایک عام کھیل کے طور پر لیں گے۔

انہوں نے اپیل کی کہ شائقین گراؤنڈ پر آئیں اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔

About The Author