نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں موجودہ دور میں صحافت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی ضلعی صدر مسلم لیگ ن رانا عبدالرؤف نے قائد اعظم پریس کلب میں اے بی این نیوز چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

اے بی این الیکٹرانک میڈیا میں ایک مثبت اضافہ ہے جس کی ترقی کے لیے دعا گو ہیں سابق ایم پی اے رانا عبدالروف ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مہتاب خان کی زیر ادارت روزنامہ اوصاف ملک کے اہم اخبارات میں شامل ہے امید ہے کہ

اے بی این بھی اپنے معیار کو قائم رکھتے ہوئے ترقی کی منزلوں کو چھوئے گا، سابق تحصیل ناظم سید ندیم زمان شاہ اور سید مسعود اقبال رہنما جماعت اسلامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ

اے بی این مظلوم طبقات کی آواز بنے گا اور محکموں کی کمی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام کا حقیقی ترجمان بنے گا تقریب سے سابق صدر ڈسٹرکٹ با

ر کاشف خان خاکوانی ایڈووکیٹ، اورنگ زیب خاکوانی ایڈووکیٹ،صاحبزادہ وحیدکھرل صدر روھی پریس کلب رجسٹرڈ ڈسٹرکٹ بہاولنگر اورطارق حفیظ صدر بہاولنگر یونین آف جرنلسٹس پی ایف یو جے

، قاسم علی شیخ سابق صدر پریس کلب بہاولنگر، قاری فدا الرحمان شاکر صدر پنجاب سٹی پریس کلب، حافظ عدیل جمیل صدر یونائیٹڈ پریس کلب، اجمل خان بلوچ صدر اتحاد پریس کلب،

راو دلشاد احمد نویدصدر ڈی یو جے و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ اے بی این نیوز چوہدری طارق محمود صدر قائد اعظم پریس کلب کی

صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اے بی این نیوز چینل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا بعدازاں افتتاحی تقریب میں شریک مہمانوں نے کیک کاٹا اور چینل کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔۔۔۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر

صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کی زیرصدارت چولستان ڈیزرٹ جیپ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

میں ڈی پی او علی رضا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس احمد سلیم چشتی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 18ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی فورٹ عباس میں مڈپوائنٹ قلعہ جام گڑھ تک روٹ میں شامل ہے اور 9 فروری جمعرات کو افتتاحی تقریب میں رنگارنگ پروگرام منعقد ہونگے

جس میں چولستان کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیاجائے گا۔ تقریب میں سپورٹس مقابلوں میں والی بال، رگبی، کبڈی، رسہ کشی شامل ہیں

اور سٹوڈنٹس کی پرفارمنس اور ہارس اینڈ کیمل شو اور فوک میوزک کے پروگرامز منعقد ہونگے جبکہ 10 فروری بروز جمعہ جیپ ریلی کی مختلف کیٹیگریز میں حصہ لینے والے جام گڑھ پہنچیں گے۔

دریں اثنا چولستان جیپ ریلی کے ضمن میں 8 فروری ڈی پی ایس بہاول نگر میں چولستان مشاعرہ بھی منعقد ہوگا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے بہاول نگر میں 200بستروں پر مشتمل 6ارب 38کروڑ53لاکھ 30ہزار کی مجموعی لاگت سے

زیر تعمیر سٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام پر پیش رفت کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ آئی ڈیپ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سلمان لودھی کو ہسپتال کے تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ضلع بہاول نگر میں اس ہسپتال کی تکمیل سے زچہ بچہ کے علاج معالجے اور بہترین اور عالمی معیار کی سہولیات کی دستیابی سے ضلع بہاول نگر می

ں صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونگی۔ بہاول نگر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں 15 بیڈز آئی سی یو،25 بیڈز گائنی وارڈ،80 بیڈز نرسری ایمرجنسی ،نوزائیدہ بچوں

، آئی سی یو اور ایچ یو ڈی اور 40 بیڈز میں قبل از پیدائش اور بعد ازپیدائش وارڈز پر مشتمل ہوگا۔

بہاول نگرمدر اینڈ چائلڈ ہسپتال 12.6ایکڑ پر محیط ہے اور اس میں ڈاکٹرز ہاسٹل اور سٹوڈنٹس ہاسٹلز بھی شامل ہیں۔

بہاول نگرمدر اینڈ چائلڈ ہسپتال مارچ 2024میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

About The Author