دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سائنس میں شرمندگی نہیں ہوتی…..||یاسر جواد

یاسر جواد معروف مصنف و مترجم ہیں ، انکی تحریریں مختلف ادبی مجلوں کے ساتھ ساتھ اشاعتی اداروں میں بھی پبلش ہوتی رہتی ہیں، یاسر جواد کی منتخب تحریریں ڈیلی سویل کے قارئین کی نذر

یاسر جواد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کارل ساگان اور فرائیڈ دو ایسی شخصیات ہیں جن کے لکھے ہوئے ہر صفحے پر سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔ اور سب سے بڑا سبق یہی ملا کہ کچھ بھی قطعی نہیں، کچھ بھی حتمی نہیں۔ لیکن اِس کا مطلب یہ نہیں کہ سبھی کچھ درست اور سبھی کچھ غیر حتمی ہے۔ ایسا نہیں ہے۔
اپنے غیر ذمہ دار رویے کی خاطر فراریت پسندی اور کوئی بھی سچائی حتمی نہ ہونے کا پرچار کرنے والے لوگ بجلی کے بِل پر یونٹوں کا حساب لگاتے پائے جاتے ہیں۔ ہمیں ٹرینوں کا ٹائم، تنخواہ کا دن وغیرہ حتمی طور پر معلوم ہونا چاہیے۔ کسی نوکری میں ’’حتمی دن‘‘ 30 تاریخ ہو سکتی ہے تو کسی میں 4 تاریخ یا کسی میں 10 تاریخ۔ سچائیوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ آپ نے اپنے عہد، دور اور گردوپیش کے مطابق سچائیوں کا تعین کرنا ہوتا ہے۔
بائبل نے کرۂ ارض کی تخلیق کا واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ بعد کی تحقیقات نے اگر کرۂ ارض کو بہت زیادہ قدیم ثابت کر دیا یا کائنات کو بائبل والوں کے نقطۂ نظر کی نسبت کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر دریافت کیا ہے تو اِس کا مطلب یہ نہیں کہ پرانے خیالات ’غلط‘ تھے۔ وہ انسانی فکر اور تفہیم کے ایک پڑاؤ کی نمائندگی کرتے تھے۔ اساطیر، کہانیاں، قصے بھی حقیقتوں کو الگ الگ انداز میں سمجھنے کی کوشش ہیں۔ بات صرف اتنی ہے کہ اُنہیں آزمانے اور پرکھنے کے بعد اساطیر اور کہانیاں مان لیا جائے۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
کارل ساگان اور فرائیڈ بہت سکون سے اور کسی شرمندگی کے بغیر پرکھی ہوئی اور دوہرائی جا سکنے والی صداقتوں کو بیان کرتے ہیں اور اُن ’حقائق‘ کی بنیاد پر پرے کے منطقوں کا قیاس کرتے ہیں۔ یہی سائنس ہے، سائنس میں شرمندگی نہیں ہوتی، بہتری اور ترقی ہوتی ہے۔ اور اِس طرزِ فکر ایک معتبر ترین ماخذ یہ کتاب ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

آج 10 ستمبر ہے۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

سرائیکی صوبہ تحریک،تاریخ دا ہک پناں۔۔۔ مجاہد جتوئی

خواجہ فریدؒ دی کافی اچ ’’تخت لہور‘‘ دی بحث ۔۔۔مجاہد جتوئی

ڈاکٹر اظہر علی! تمہارے لیے نوحہ نہ قصیدہ۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا

یاسر جواد کی مزید تحریریں پڑھیے

About The Author