جنوری 8, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر ارسلان بشیر نے اراضی ریکارڈ سنٹر بہاول نگر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی جس میں متعلقہ ریونیو افسران اور ریونیو فیلڈ سٹا ف موجود تھا.

ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو ریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات، رجسٹری،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نے کہا کہ حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے.ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وصول کی گئیں

اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ریونیو عوامی خدمت کچہری تمام تحصیلوں میں بھی منعقد کی گئیں

جہاں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے لوگوں کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر

( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

محکمہ سپورٹس کی تحصیل سپورٹس آفیسر عظمی بشیر کی نگرانی یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ستلج ٹیبل ٹینس سپر لیگ کا انعقاد کیا گیا

جسکے مہمان خصوصی سابق ڈویژنل سپورٹس آفیسر اور صوبائی سیکرٹری ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن سید متین شاہ اور سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا مسعود تھے اس موقع پر نیشنل بیڈمنٹن کوچ امجد مالا

، تحصیل سپورٹس آفیسر عظمی بشیر نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر یاسمین اختر ، سید متین شاہ ، رانا مسعود ، عظمی بشیر ، امجد مالا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے وہاں کی ابادی کو مزید محکوم نہیں رکھا جاسکتا ، قومی تہواروں اور اہم دنوں میں محکمہ سپورٹس مختلف کھیلوں کا انعقاد کرواتا ہے اسی سلسلہ میں ٹیبل ٹینس سپر لیگ کا انعقاد ہوا۔

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ملک گیر سولرآئیزیشن منصوبے پر عملدرآمد پاکستان میں درآمدی ایندھن پر خرچ ہونے والے قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت یقینی بنائے گا، وزیرِ اعظم

٭ سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں اسے مکمل کیا جائے ،وزیرِ اعظم

٭ ملک میں الیکٹرک موٹر سائکلز اور سولر پینلز کی پیداوار کیلئے پالیسی کو جلد حتمی شکل دی جائے، وزیرِ اعظم

٭ ملک میں ذیادہ بجلی کی کھپت والے پنکھوں کو بدلنے کا جامع لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے،وزیرِ اعظم
٭ ملک میں توانائی کی بچت کیلئے NEECA کو مزید فعال اور با اختیار بنایا جائے،وزیرِ اعظم

٭ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں توانائی بچت کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس

٭ اجلاس کو 10 ہزار میگا واٹ سولرآئیزیشن منصوبے، مقامی سطح پر سولر پینلز اور الیکٹرک موٹر سائیکلز کی پیداوار، گیزرز میں کونیکل بیفلز کی تنصیب، بجلی کی کم کھپت والے پنکھے اور بلبز کی پیداوار پر بریفنگ دی گئی

٭ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 671 سرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن کا عمل شروع ہے جبکہ وزارتِ تعلیم کے تحت آنے والی 600 عمارتوں کے پاس اپنا بجٹ موجود ہے جس کو اس مقصد کیلئے بروئے کار لانے کی تجویز زیرِ غور ہے. اسکے علاوہ 11 کلوواٹ کے فیڈرز کی سولرآئیزیشن کا عمل بھی شروع ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا

٭ اسکے علاوہ وزراتِ صنعت کی طرف سے اجلاس کو بتایا گیا کہ مقامی سطح پر سولر پینلز اور الیکٹرک موٹر سائیکلز کی پیدوار کیلئے پالیسی کے بنیادی خدوخال تشکیل دے کر مختلف اداروں سے اس پر رائے لی جا رہی ہے. آئندہ ماہ پالیسی مکمل کرکے اس کو جاری کر دیا جائے گا

٭ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان مین نئے گیزرز کی تیاری میں کونیکل بیفلز کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ مزید پرانے گیزرز میں بھی کونیکل بیفلز نصب کرنے کیلئے حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ملک میں انرجی ایفیشنٹ پنکھے اور بلب بنانے کیلئے بھی اقدامات مکمل ہیں۔ آئندہ مالی سال سے ملک میں ذیادہ بجلی کی کھپت والے پنکھے اور بلب نہیں بنائے جائیں گے

٭ وزیرِ اعظم نے تمام اقدامات پر معینہ مدت میں عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی

٭ اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزراءاسحاق ڈار، انجینئیر خرم دستگیر خان، مخدوم مرتضی محمود، وزیرِ مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، معاونینِ خصوصی جہانزیب خان، سید فہد حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔


About The Author