دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(وقائع نگار )

پاکستان پیپلز پارٹی کی افتتاحی انتخابی مہم کے موقع پر نامز د امیدوار ٹکٹ ہولڈر سابق ڈی جی آئی بی سردار اختر حسن خان گورچانی سردار اطہر حسن خان گورچانی سابق ایم پی اے سابق صدر مملکت مرد حر آصف علی زرداری سے ملاقات اور پارٹی ٹکٹ ملنے کے بعد جیالوں نے شاندار تاریخی استقبال کیا

اور آتے ہی این اے 193کی سیاست میں دبنگ انٹری سیاسی دھماکہ کر دیا ممتاز مذہبی روحانی سیاسی سماجی شخصیت امیدوار پی پی 293مخدوم سید ندیم احمد شاہ ایڈوکیٹ ان کے صاحبزادگان مخدوم سید بیرسٹر علی دوست شاہ ہزاروں ساتھیوں

مریدین عقیدت مندوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر کے چئیر مین نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری امیدوار این اے 193درویش صفت انسان سردار اختر حسن خان گورچانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے سیاسی حلقوں مبصرین کے مطابق یہ بہت بڑا بریک تھرو ہے

سابق ڈی جی آئی بی سردار اختر حسن خان گورچانی امیدوار این اے 193وممتازسماجی مزہبی شخصیت مخدوم سید ندیم احمد شاہ نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش سنگین معاشی بحرانوں کا حل صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی مرد حر آصف علی زرداری نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے یہی وجہ ہے کہ

عوام سیاسی شخصیات منتخب اراکین اسمبلی دھڑا دھڑ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں ہمارے ضلع سب ڈویژن جام پور محمد پور دیوان داجل علاقہ پچادھ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا اب میڈیا کا دور جدید ہے نوجوان طبقہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے انہیں اپنے مخلص غیر مخلص کی پہچان ہے

ملک کے اگلے وزیراعظم نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری ہی ہونگے ابھی تو انتخابی مہم کاپہلا روز آغاز ہے آگے آگے مزید سیاسی دھماکے کرینگے این اے 193کی باشعور وغیور عوام امپورٹڈ امیدواروں کو شکست دینگے پاکستان پیپلز پارٹی کے انقلابی سوشلسٹ منشور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے

اور ہم اقتدار میں آکر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے جیالوں نے سدا بہار ہوٹل پر قائدین امیدوار سردار اختر حسن خان گورچانی سابق ایم پی اے سردار اطہر حسن خان گورچانی سردار وقاص خان گورچانی کا زبردست شاندار تاریخی استقبال کیا ڈھول کی تھاپ پر رقص زندہ ہے بھٹو زندہ ہے زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے

فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا اس موقع پر سابق ایم پی اے شازیہ عابد ٹکٹ ہولڈر ملک سبطین سرور ارائیں میاں نور الہی ایڈوکیٹ رانا لیاقت علی ایڈوکیٹ آصف منہاس ایڈوکیٹ ملک احسان عمران ارائییں نصراللہ خان ترین ملک سعید ببر حاجی محمد عابد یوسف خان گبول سجاد احمد راجہ اختر خان شکلاانی خادم حسین شربلوچ عارف بلوچ گشکوری امجد فرید عاربی زربخت علی گشکوری انور خان پٹھان حق نواز احمدآنی

ملک محمد جمیل ڈیوالا محمد امین بھٹی آصف علی تھہیم عزیر اللہ انجم کھوکھر ظفر اقبال کھیڑا اللہ ڈیوایا خان احمدآنی میاں اقبال اے عزیز نیاز پتافی سمیت ہزاروں کارکنان موجود تھے۔۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جام پور

( وقائع نگار )

قرآن پاک حضور پُرنور رحمت اللعالمین محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ دائمی اخروی کتاب زندگی کا آئین مرتب کرتی ہے جس میں درپیش سنگین تاقیامت مسائل کی نشاندھی فرما دی گئی ہے جسے آج کی جدید سائنس بھی تسلیم کرتی ہے اقوام عالم پر قرآن پاک کی حقانیت واضح ہوچکی ہے

اور تاقیامت رہی گی قرآن پاک کی حفاظت کا زمہ خود رب ذوالجلال نے لیا ہے اسلام فوبیا اسلام دشمنی سویڈن میں قرآن پاک کی ںےحرمتی کی سرکاری سطح پر شدید وپرزور مزمت کرتے ہیں عشاقان رسول میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے اقوام متحدہ سخت نوٹس لے سخت سماجی پابندیاں سویڈن پر عائد کی جائیں

او آئ سی اپنا سخت موقف واضح کرے سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں اور حکومت پاکستان سویڈن ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرے ان خیالات کا اظہار تحفظ شان عظمت قرآن فورم میں مزہبی روحانی شخصیات مرکزی امیر اہلسنت

پاکستان علامہ پیر سید مظہر سعید شاہ کاظمی گدی نشین دربار فرید خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ سائیں سجادہ نشین گڑھی شریف صدر نیشنل مشائخ کونسل علامہ پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی صاحبزادہ پیر خواجہ غلام فرید کوریجہ صاحبزادہ پیر خواجہ صالح محمد سائیں صاحبزادہ پیر خواجہ فیض المصطفٰی شاہ جمالی جام احمد علی ارائیی ایم شہباز گشکوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ

قرآن پاک کی حقانیت چودہ سو سال گذرنے کے باوجود آج بھی قائم ودائم اور واضح ہے نواسہ ء رسول جگر گوشہء پاک بتول سلام اللہ علیہا سیدنا مولا علی علیہ السلام کرم اللہ وجہہ الکریم سیدنا حسین علیہ السلام نے نیزے پر بھی قرآن پاک کی تلاوت جاری رکھی اور نفوس قدسیہ قرآن پاک کی حرمت تقدس پر قربان کر دئے قرآن پاک زندگی کا آئین مرتب کرتا ہے جس میں درپیش تاقیامت مسائل کی نشاندھی کر دی گئی ہے

جس کی حقانیت کو آج کی جدید سائنس بھی تسلیم کرتی ہے دشمنان اسلام قرآن پاک کے خلاف ناپاک جسارتوں کی شدید وپرزور مزمت کرتے ہیں سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی شدید وپرزور مزمت کرتے ہیں اور یہ عمل انتہائی ناقابل برداشت ہے

عشاقان رسول میں تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ہے قرآن پاک کی عظمت حرمت کا زمہ خود رب ذوالجلال کے پاس ہے اور حفاظ کرام کے سینوں میں بھی محفوظ ہے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی اپنا سخت احتجاج نوٹ کرایے

سویڈن پر سماجی معاشی پابندیاں عائد کی جائیں حکومت پاکستان سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے اور سویڈن ہالینڈ کے سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے حالات کی زمہ داری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سیکیورٹی کونسل ہوگی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

سیاست میں اقدار روایات اخلاقیات کے قائل ہیں شرافت کی سیاست کے علمبردار ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت مرد حر آصف علی زرداری چئیر مین پیپلز پارٹی نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود ضلعی عہدیداران کارکنانِ کے اعتماد بھرپور حمایت پر تہہ دل سے

ممنون و مشکور ہیں جام پور ضلع سوئی گیس فراہمی قاتل روڈ ون وے روڈ بنانا اولین ترجیح ہوگی

تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم جام پور میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی پیپلز پارٹی کے کارکن ذاتیات سے بالاتر ہوکر انتخابی مہم چلائیں کسی پر ناجائز کیچڑ بھی نہ اچھالیں بلاول بھٹو زرداری جلد فروری میں جام پور جلسہء عام سے خطاب کرینگے

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے امیدوار این اے 193سابق ڈی جی آئی بی سردار اختر حسن خان گورچانی نے بدلتا زمانہ کے

ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرد حر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مجھے این اے 193پر پارٹی کا ٹکٹ دے کر میرے لئے اعلیٰ سطح پر میری نامزدگی عمل میں لاکر سرائیکی وسیب جام پور کے عوام کے ساتھ اپنی

بےپناہ محبت کا اظہار کیا ہے اور انشاء اللہ این اے 193جام پور محمد پور دیوان علاقہ پچادھ پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ قلعہ ثابت ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت ادارے ملک لازم و ملزوم ہیں ملک کے اگلے وزیراعظم نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری ہونگے

این اے پر فروری میں چئیر مین پیپلز پارٹی جام پور جلسہء عام سے خطاب کرینگے اور انتخابی مہم کی قیادت سابق وزیراعظم محسن سرائیکی وسیب مخدوم سید یوسف رضا گیلانی صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب صاحبزادہ خواجہ کلیم الدین

کوریجہ ضلعی صدر سردار وقاص خان گورچانی سابق ایم پی اے شازیہ عابد ایڈووکیٹ ہرکارکن ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا جام پور ضلع سوئی گیس فراہمی قاتل روڈ کو ون وے بنانا تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار

کی فراہمی جام پور میں یونیورسٹی کا قیام ہماری اولین ترجیحات ہونگی تھانہ کچھری انتقامی سیاست سے سخت نفرت ہے میرے دروازے ہروقت عوام کیلئے کھلے ہیں اور انشاء اللہ سیاست کو عبادت سمجھ کر مقدس فریضہ سر انجام دینگے

اس موقع پر سابق ایم پی اے سردار اطہر حسن خان گورچانی خادم حسین شربلوچ عارف بلوچ گشکوری احسان الحق گشکوری محمد انور خان پٹھان عبدالرحمن زربخت علی گشکوری

ملک سبطین سرور سردار نصرا للہ خان ترین سجاد حسین راجہ محمد امین بھٹی میاں محمد اقبال زرگر طاہر ریاض ارائیی کامریڈ فاروق تہیم سمیت دیگر موجود تھے

About The Author