نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں باونڈڈ لیبر

چائلڈ لیبر اور انسانی سمگلنگ کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو محمد کاشف ڈوگر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر ،سوشل سیکورٹی آفیسر ،نعیم اکبر خان جسکانی،،بٹھہ جات ایسوسی ایشن اور دیگر نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور میں کہیں بھی باونڈڈ لیبر کا کیس نظر نہیں آنا چاہئے۔

محکمہ لیبر وزٹ کریں۔ہوٹل ،ورکشاپ اور دیگر شاپس پر چھوٹے بچے نہیں ہونے چاہئیں۔

بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں باونڈڈ لیبر کا کوئی کیس نہیں ہے۔

ہوٹل ،ورکشاپس اور بٹھہ جات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ماہ 85انسپکشن کی گئیں اور چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10ایف آئی آر درج کرائی گئیں۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت قا نونی کاروائی کی جا رہی ہے۔

About The Author