دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی کی رپورٹ

حکومت پنجاب نےپولیس میں تقرروتبادلے کردئیے

آر پی او فیصل آباد سرفراز احمد فلکی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی آئی جی ریسرچ ڈاکٹر عابد کو آر پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

آر پی او راولپنڈی ناصر محمود ستی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی شاہ کو آر پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا
پنجاب پولیس/ تقرروتبادلے

آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی آئی جی VVip سیکیورٹی بابر سرفراز الپہ کو آر پی او شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا

آر پی او سرگودھا محمد اظہر اکرم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی آئی جی لاجسٹک شارق کمال صدیقی کو آر پی او سرگودھا تعینات کر دیا گیا
پنجاب پولیس/ تقرروتبادلے

آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیاء کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر رائے بابر سعید کو آر پی او بہاولپور تعینات کر دیا گیا

آر پی او ساہیوال مرزا فاران بیگ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن محبوب رشید میاں کو آر پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد اکمل کو آر پی او ڈیرہ غازی خان کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل اور سینئر اینکر پرسن رانا محمد عظیم، دیگر صحافیوں عماد یوسف، شاہداسلم سمیت دیگر صحافیوں کو حراساں کرنے٫ انتقامی کاروائیوں اورجھوٹے مقدمات کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف

بہاولنگر یونین آف جرنلسٹس( پی ایف یو جے) کے زیراہتمام پریس کلب بہاولنگر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جس میں پریس کلب کے عہدیداران و ممبران سمیت صحافتی تنظیموں کے رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بہاولنگر یونین آف جرنلسٹس کے

صدر طارق حفیظ جنرل سیکرٹری تنویر احمد صابری،صدر روہی پریس کلب صاحبزادہ وحید کھرل،صدر نیشنل پریس کلب محمد حسن ،جنرل سیکرٹری پنجاب سٹی پریس کلب محمد وقاص صابری ،فنانس سیکرٹری پریس کلب بہاولنگر محمد گلزار،محمد فضل گجر،طاہر کریم خانسمیت دیگر

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر کسی قسم کی پابندی اور رانا محمد عظیم سمیت دیگر صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کے فعل کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے

اعلی عدلیہ میڈیا کش پالیسیوں کا فوری نوٹس لے، صحافیوں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں۔

حکمران اقتدار کے نشہ میں آمریت سے بھی بدترین مثالیں قائم کرنے پر لگے ہوئے ہیں آج ہم اپنے صحافتی رہنماوں کے تحفظ اور حرمت قلم کی پاسداری کے لیے نکلےہیں

اور حکومت کو پیغام دیتے ہیں کہ بہت ہوگیا اب صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کرو ورنہ کراچی سے خیبر اور کشمیر سے گوادر تک صحافیوں کا

نہ رکنے والا احتجاج تمہیں بہا لے جائے گا۔ مرکزی صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی سمیت دیگر قائدین کی قیادت میں آزادی صحافت کے لیے ہر سطح اور طرح کے

احتجاج کے لیے ہم تیار ہیں بعدازاں پریس کلب بہاولنگر سے منچن آباد چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

شرکا نے آزادی صحافت پر قدغن لگانے والے حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ضلعی پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان کاتھانہ صدر چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے

تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خان نے تھانہ صد ر چشتیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں

موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے

جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ

میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل

خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد

شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔

میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ

شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔

About The Author