جنوری 9, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے نے ملتان پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی تفصیلات کے مطابق

سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے نے ملتان پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نمرین منیر، ایم ٹی او فرخ عباس گیلانی اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

سی پی او ملتان نے گاڑیوں کے انجن، ٹائرز وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ایم ٹی او نے گاڑیوں کی تفصیل اور مینٹیننس سے متعلق بریفننگ دی۔ سی پی او ملتان نے گاڑیوں کی مینٹیننس کے حوالے سے کہا کہ

گاڑیوں کی بروقت مرمت کو یقینی بنائیں

انجن آئل، بریک آئل اور پاور آئل کو مقررہ وقت پر تبدیل کیا جائے۔

گاڑیوں کی صفائی، دیکھ بھال اور مینٹیننس پر ڈرائیور اور ایم ٹی او دونوں جوابدہ ہوں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کا آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

,آٹے کی ذخیرہ اندوزی پر 3 فلور ملز کا کوٹہ معطل کردیا گیا,ملز سے خورد برد کئے گئے 180 آٹے کے تھیلے بھی برآمد کرلئے گئے,

ملتان میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کیجانب سے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا,

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا کے ضلع بھر کی فلور ملز پر اچانک چھاپوں کے دوران آٹے کی ذخیرہ اندوزی پر 3 فلور ملز کا کوٹہ معطل کردیا گیا

,ڈپٹی ڈائریکٹر آصف رضا نے الجہان,بشیر فلور ملز کو شوکاز جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا

جبکہ نیشنل فلور ملز میں خورد برد کئے گئے 180 تھیلے بھی برآمد کرلئے گئے,ڈپٹی ڈائریکٹر آصف رضا کا کہنا تھا

مقررہ کوٹے پر سپلائی نہ دینے والی فلور ملز کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے

,ڈویژن بھر میں کریک ڈاؤن کرکے ہزاروں من گندم برآمد کی گئی ہے

,ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا کا مزید کہنا تھا

شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل آٹا سیل پوائنٹس بھی قائم کردیے گئے ہیں

About The Author