دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

جام پور

( وقاِئع نگار )

۔پاکستان میں سرائیکستان صوبے کا مسئلہ خالص پارلیمانی اور جمہوری ہے ہم جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں

سرائیکی وسیب کے عوام اگر صوبہ چاہتے ہیں تو اس محبت کو ووٹ کی شکل میں کنورٹ کریں جب تک پاکستان کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں ہماری نمائندگی نہیں ہوگی تو اس وقت تک صوبہ کا مسئلہ حل نہیں ہوگا

تو ہم سرائیکی وسیب میں رہنے والے تمام زبانوں کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور سیاسی کردار بھی دیں گے

اور وسیب کے لوگوں کے وقت کی اہم ضرورت ہے اور سرائیکی وسیب میں رہنے والے تمام لسانی گروپوں سے ڈائی لاک کرنے کی ضرورت ہے اور ان کو ساتھ ملانے کی ضرورت ہے اور پارلیمنٹ میں جا کر اس مسئلے کا حل کیا جا سکتا ہے

اور سرائیکی وسیب کے لوگ وہی حقوق جاتے ہیں جس طرح سندھ ہےبلوچستان ہے خیبر پختونخوا ہےاور پنجاب ہے اس طرح اس خطے کے لوگ سرائیکستان صوبہ چاہتے ہیں تو ہم کافی عرصے سے یہاں مختلف اضلاع میں بھوک ہڑتال کر رہے ہیں جس کا مقصد ہے کہ پاکستان کی جو پارلیمنٹ ہے قومی اسمبلی ہے اور وہ سرائیکستان صوبے کا بل پیش کریں لوگ کہتے ہیں کہ

ہمارا مسئلہ بلاول زرداری نواز شریف اور عمران خان نے کرنا ہے اور پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی ہے جب تک یہ صوبہ نہیں بنائیں گے اور سرائیکی وسیب کے لوگ ان حکمرانوں کو ووٹ دیتے ہیں تو سرائیکی وسیب کے لوگ اپنے نظریاتی لوگوں کو پارلیمنٹ میں بھیجے اپنی نمائندگی کے لیے اور اگر ان لوگوں نے سرائیکستان صوبہ بنانا ہے

توان کے لوگ پارلیمنٹ میں موجود ہے نظریہ نہیں بنائیں گے تاکہ ا ہیں ان کے حق مارے جا رہے ہیں اور اگر میں کی جا رہی ہے ان سب مسائل کا حل ہے کرپشن کا خاتمہ ہے تو پاکستان میں انقلاب کی راہ ہموار ہوگی

آپ سرائیکی وسیب کی سات کروڑ عوام کو سسٹم میں تبدیلی کرکے سرائیکستان صوبے کا درجہ دیا جائے گا تو اتنے سارے لوگ جب ملک کی جو قومی وحدت ہے یا اس میں انقلاب کی تحریک میں ان لوگوں کو حصہ نہیں دیا جائے گا

تو میں سمجھتا ہوں کہ انقلاب کے ثمرات تک نہیں پہنچ سکتے تو سرائیکستان صوبہ ضرور بنے گا

اور ہمیں سیاسی تبدیلی کی ضرورت ہے ہماری جدوجہد جاری ہے اور عوام اپنی فکری تبدیلی لائے اور سرائیکستان صوبہ سے محبت کے لیے جو اس خطے سے محبت ہے تو ہمارے اس سیاسی ایجنڈے کو سپورٹ کریں اور ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں

جس میں کمزوروں جس کی زبان اور نا مذہب کی بنیاد پر کسی کا استحصار نہ کیا جائے اور شدت پسند نہیں ہونی چاہیے جو یہاں لوگوں کو مذہب اور مسلک کے نام پر مارا جاتا ہے یہ نہیں ہونا چاہیے

اور پرامن پاکستان ہو اور پرامن پاکستان کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختون خواہ کے نصاب میں صوفیاء اور اولیاء کرام کی تعلیمات کو شامل کیا جائے اور ہم پاکستان کو پرعزم سٹیٹ بنانے کے لیے اور سرائیکستان کے لوگوں کو حقوق دلانے کے لئے اور کرپشن کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی

سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ وجانشین دربار فرید کوٹ مٹھن خواجہ غلام فرید کوریجہ نے ملتان میں سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی رہنما شریف خان لاشاری کی میزبانی سرائیکستان قومی اتحاد کے

سیکرٹریٹ ملتان میں دوران اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکستان قومی اتحاد کے یوتھ ونگ کا صدر ملک شہزاد اعوان کو نامزد کیا گیا

جس میں سرائیکستان قومی اتحاد کے عہدے داروں اور ورکروں نے ملک شہزاد اعوان کو مبارکباد پیش کی قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ صاحب نے کہا کے

شریف خان لاشاری سرائیکستان قومی اتحاد کا بے لوث کارکن ہیں اور سرائیکستان قومی اتحاد کے تمام عہدے داران شریف خان لاشاری کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جام پور

( وقائع نگار )

ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ہر چیز فنا ہے صرف رب ذوالجلال کی ذات پاک ہمیشہ رہنے والی ہے والدین نعمت عظمیٰ ہیں والدین کی خدمت فرض ہے

انہیں اف تک نہ کہو نیک اولاد صدقہ ء جاریہ ہے قاضی عنایت اللہ مرحوم عوام دوست انسان دوست خؤش اخلاق سخی ملنسار شخصیت کے مالک تھے ان کی تعلیمی سماجی علاقائی سیاسی خدمات تاریخ کا انمٹ باب ہیں ایسی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں

اللہ رب العزت قاضی برادران قاضی سیف اللہ قاضی عنایت اللہ کے درجات بلند فرمائیں ان خیالات کا اظہار علامہ قاضی غلام فرید نے سرائیکی وسیب کی نامور ماہر تعلیم

علمی ادبی شخصیت اور سابق چئیرمین برڑے والا قاضی عنایت اللہ مرحوم کی رسم قل خوانی و اجتماعی دعا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا

حبکہ خانوادہ فرید سے خواجہ غلام فرید کوریجہ خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ کے علاوہ رہنما مسلم لیگ ن امیدوار این اے 193سردار عمار اویس خان لغاری ‘ سردار شیر افگن گورچانی نے گفتگو کرتے ہوے

علم کا نور پھیلانے اور سماجی خدمات کے حوالے سے قاضی برادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ

دراصل عبادت انسانیت کی خدمت ہی ہے اور رب ذوالجلال تک پہنچنے کا وسیلہ ہے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد بھی ادا کئے جائیں قاضی برادران تعلیم سیاست سماجی

شعبہ میں تادم زیست گراں قدر خدمات سرانجام دیں علاقہ کی خدمت کی وہ سچے عاشق رسول محب اہل بیت اطہار علیہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تھے تادم زیست لغاری خاندان کے ساتھ سیاسی طور پر ثابت قدم رہے ایسی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں

قاضی عنایت اللہ کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے ہم ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں

اس موقع پر سابق ڈی جی آئی بی سردار اختر حسن خان گورچانی سابق ایم پی اے سردار اطہر حسن خان گورچانی سردار عاطف علی خان دریشک سابق ناظمین و چئیرمین ہائے

یونین کونسلز سردار شیراز خان گورچانی خواجہ فیاض احمد خواجہ چراغ احمد ملک مختار نواز ڈینہ ملک اعجاز دمڑیہ ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم احمدآنی حاجی شیر محمد خان یاسر ایم شہباز گشکوری آفتاب نواز مستوئی

محمد حسین فریدی عاقب خان مستوئی عتیق الرحمان خان لنڈ عبدالکریم داجلی قاضی سجاد داجلی ملک ارشاد علی دمڑیہ حاجی عاشق حسین ڈراجہ محمد ناصر بھٹی ڈاکٹر ناصر جہاں ڈاکٹر خضر حیات مئیو سردار نزر خان رند حافظ نور احمد خان

حاجی سجاد حیدر میرانی طارق امان اللہ لالہ محمد ابوبکر خان وسیم افضل لاشاری ملک مرید بکھر ڈاکٹر ملک احمد نواز پروفیسر رفیق حسین حیدری شمشیر حیدر خان کامران حیدر خان عبدالغفار لغاری ارشاد لغاری زاہد امام امجد فرید عاربی محمد ناصر بھٹی محمد جمال ناصر عبدالقیوم ڈراجہ فداحسین ڈراجہ محمد نعیم اقبال خان گشکوری

سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے

بلندی درجات کی دعائیں کی اور رہنما مسلم لیگ ن سردار عمار اویس خان لغاری نے مرحوم قاضی عنایت اللہ کے صاحبزادے قاضی محمد توقیر پیو کی

دستاربندی کی قاضی حماد سیف اہل خانہ سے اظہار افسوس بھی کیا۔

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 

 

سرائیکی وسیب کے ممتاز کالم نگار سینئیر صحافی معروف سوشل ورکر صدر نیلاب چلڈرن

اینڈ وومن کونسل آفتاب نواز خان مستوئی کو پنجاب ووکیشینل ٹریننگ کونسل کے ڈسٹرکٹ

بورڈ آف مینیجمنٹ ضلع راجن پور کا تحصیل جام پور سے ممبر نامزد کر دیا گیا جبکہ جام

پور سے دیگر ممبران میں ڈاکٹر عبداللہ حسنین خان پتافی محمد ایوب خان ناصر ایڈوکیٹ اور

مس عالیہ اشفاق قریشی شامل ہیں تحصیل راجن پور سے جمشید فرید سومرو ایڈوکیٹ (

پریذیڈنٹ بورڈ ) ممبران امان اللہ قریشی ڈاکٹر علی حسن فرید ‘ محمد توصیف اکبر ‘ مسز شہناز

اجمل سردار ذوالفقار علی سلیم خان شامل ہیں بلحاظ عہدہ ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈسٹرکٹ زکواة

آفیسر راجن پور ایگزیکٹو آفس ممبرز ہونگے ایریا مینیجر ووکیشنل کونسل ڈیرہ غازیخان بورڈ

کے سیکریٹری ہونگے دریں اثناء رانا فراز احمد خان نون عنایت اللہ مشرقی مرزا محمد عزیز

خان بنی اسد ‘ انجم خان پتافی ‘ شکیل بلوچ ‘سجاد اکبر ملکانی ‘ حاجی عاشق حسین ڈراجہ

عبدالغفار خان لغاری ‘ ظفر علی خان لغاری : زبیر احمد خان لاشاری ‘ میاں نور الہی اڈوکیٹ ‘

رانا سعید احمد خان ‘ سعید احمد خان شیروانی ‘ محبوب مصطفے ا قریشی ‘ عبدالروف بالم ملک

محمد بلال ببر ‘ اخلاق خان پتافی ‘ اور دیگر احباب نے آفتاب نواز مستوئی کو پنجاب ووکیشنل

ٹریننگ بورڈ کا ممبر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اس

ادارے کی بہتری کیلیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

About The Author