دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان بچالیا گیا ۔۔۔۔۔ || نذیر ڈھوکی

سنجیدگی سے غور کیا جائے تو صاف صاف نظر آئے گا کہ عمران خان کا ایجنڈا ان کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کی صورت میں نظر آتا ہے ، حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے نکال کر پاکستان بچالیا گیا تھا ، یہ بات اظہر من الشمس کی طرح روشن ہے کہ عمران خان نے نہ

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ممنوعہ فارن فنڈنگ کے بنیادوں پر کھڑے عمران خان سے آج تک کسی نے نہیں پوچھا کہ اسرائیلیوں اور بھارتیوں نے کس بنیاد پر تمہاری کی تھی ؟ یہ بات ماننا پڑے گی کہ خان نے فنڈنگ کرنے والوں کے ایجنڈے پر پوری ایمانداری سے عمل کیا ،مقبوضہ کشمیر مودی کے حوالے کردیا اور کلبھوشن کے وکیل بن گئے۔

پاکستان کے خارجہ امور پر سفید چادر ڈال دی اور معیشت کو تباہ کرنے کی پوری ایمانداری سے کوشش کی تھی اگر انہیں گھر نہ بھیجا جاتا تو وہ ہر سمت تباہی مچائے کے بعد رخصت ہو جاتے پھر یہ ہی کہا جاتا کہ وہ آئے تباہی کی اور چلے گئے۔ گزشتہ ہفتے جنیوا میں منعقد ہونے والی کانفرنس نے ایک طرف عالمی دنیا کی طرف سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے تو دوسری طرف پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کا اعلان بھی ہے ،حق بات یہ ہے کہ وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت رنگ لائی ہے جس نے اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کی طرح دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو پاکستان کا دوست بنالیا ہے ۔ جنیوا کانفرنس در اصل پاکستان میں بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی کے لئے تھی جس کے لیئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔

وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کی اہم کامیابی یہ بھی کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مودی کے موقف کو کمزور کیا ہے اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جرمنی کی اقوام متحدہ میں تحریک پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ کامیابی بھی وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کے مرہون منت ہے ۔ غور طلب پہلو یہ ہے کہ وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد جب دنیا بھر کے ممالک کے دورے کرنا شروع کیئے اور عالمی سطح پر جو پذیرائی حاصل کی تو بھارت کو پریشانی لاحق ہوگئی اور بھارت میں بی جے پی نے وزیر خارجہ پاکستان جناب بلاول بھٹو زرداری کے خلاف مظاہرے کرنا شروع کردیئے جبکہ پاکستان میں مودی کے انتخابی ایجنٹ عمران خان نے وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی شروع کردی ۔ جنیوا کانفرنس جو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان میں ہونے والی تباہی کے حوالے تھی میں دنیا بھر کے ممالک نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اعلانات کیئے جو انتہائی حوصلہ افزا بات تھی مگر اس دوران عمران خان اور ان کے حواریوں نے حکومت کے خلاف بھرپور مہم جوئی کی اس حوالے سے بنیادی سوال یہ ہے کہ عمران اینڈ کمپنی کی دشمنی کس سے تھی، حکومت پاکستان سے یا سیلاب متاثرین سے ؟ اگر عمران خان کے بیانیہ پر

سنجیدگی سے غور کیا جائے تو صاف صاف نظر آئے گا کہ عمران خان کا ایجنڈا ان کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کی صورت میں نظر آتا ہے ، حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے نکال کر پاکستان بچالیا گیا تھا ، یہ بات اظہر من الشمس کی طرح روشن ہے کہ عمران خان نے نہ

قومی یکجہتی کو ثبوتاژ کیا تھا بلکہ خارجہ امور تباہ کر کے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کیا تھا اور معیشت کو تباہ کر کے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا کردیا تھا ۔

۔

۔یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author