دسمبر 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

محکمہ زکوۃ وعشر پنجاب کے پروگرامز کے متعلق آگاہی اور زکوۃ کی رضاکارانہ ادائیگی کے سلسلہ میں آج مورخہ 2023-01-17 کو آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا

جس کی قیادت محمد اکرم سیال ضلع زکوۃ آفیسر بہاولنگر میں ضلع بھر کے تمام زکوۃ ملازمین نے شرکت کی۔ جس میں بذریعہ سیمینار اورواک کے ذریعے زکوۃ کے مختلف پروگرامز جس میں گزارہ الاؤنس بحساب- 18000 روپے سالانہ اور نابیناافرادکو – 24000 روپے سالانہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم ہیلتھ ویلفیئر کمیٹی کے

ذریعے مستحق زکوۃ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی تعلیمی ادارہ جات میں زیر تعلیم مستحق زکوۃ طلباء طالبات کو وظائف کی ادائیگی دینی درس گاہوں میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کو وظائف کی ادائیگی ٹیکنیکل ادارہ جات میں زیرتربیت طلبا و طالبات کو وظائف کی

ادائیگی کے متعلق آگاہی دی گئی۔ کیونکہ صوبائی سطح پر زکوۃ کی وصولی میں کمی کا سامنا ہے اس سلسلہ میں مخیر و صاحب استطاعت زمیندار کارو باری طبقہ اور شہر کے صاحب ثروت افراد کو آگاہ کیا گیا

کہ وہ اپنی رضاکاررانہ زکوۃ کسی بھی وقت بذریعہ بینک ڈرافٹ یا کراس چیک جمع کروا سکتے ہیں

اس کے علاوہ بینک آف پنجاب اور مسلم کمرشل بینک میں آن لائن اکاؤنٹس موجود ہیں جن کے ذریعےآن لائن جمع کرائی جاسکتی ہے بینک اکاونٹس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اکاؤنٹ نمبر پراونشل زکوۃ فنڈ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور
دی بینک آف پنجاب
اکاؤنٹ نمبر PKBPUN6010046987300013

سول سکر ٹیریٹ برانچ بینک آف پنجاب لاہور اکاؤنٹ نمبر PKMUCB0736876331001823 ڈسٹرکٹ کورٹ برانچ مسلم کمرشل بینک لاہور

دکھی انسانیت کی مدد کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتے اس مذہبی فریضہ اور کار خیر میں دل کھول کر بھر پور حصہ لیں یہ عبادت

بھی ہے اور باعث برکت اور وسیلہ نجات ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

بہاولنگر : تھانہ گھمنڈ پورکی حدود میں بچے سے زیادتی کا معاملہ

بہاولنگر : ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کا فوری نوٹس۔ترجمان پولیس

بہاولنگر : متاثرہ بچے کےوالدکی مدعیت میں مقدمہ درج ۔ترجمان پولیس

بہاولنگر : وقوعہ میں ملوث ملزم محمدمبشر کو پولیس نےقلیل وقت میں گرفتار کر لیا ۔ترجمان پولیس

بہاولنگر : متاثرہ بچے کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ڈی پی او

بہاولنگر : ملزمان کو بمطابق قانون قرار واقع سزا دلوائی جائے گی ۔محمد عیسیٰ خان

بہاولنگر : عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی اومحمد عیسیٰ خان

About The Author