دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے

دوران پولیو ویکسین پلانے والی ٹیموں کو سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے۔انسداد پولیو مہم میں تمام مکاتب فکر کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

اس پولیو مہم کے دوران 5لاکھ 22ہزار سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔

یہ باتیں انہوں نے ضلعی صدر ہسپتال راجن پور میںبچوں کو ویکسین پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہیں

۔اس موقع چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالحکیم ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلعی صدر ہسپتال ڈاکٹر خلیل احمد،افتخار انجم اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ

اس مہم کے دوران 1748ٹیمیں کام کریں گی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈائلا سسز وارڈ کا بھی معائنہ کیا اور بچوں کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات سنٹر کا افتتاح کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــراجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو راجن پور محمد کاشف ڈوگر،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالحکیم

،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلعی صدر ہسپتال ڈاکٹر خلیل احمد کے علاوہ میونسل کمیٹیز کے چیف آفیسران نے شرکت کی

۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر بھر کی صفائی اور خوبصورتی کے لئے بھر پور انتظامات کئے جائیں۔

لوگوں کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔اجلاس میں ریوینو سے متعلق کھیوٹ ایشو،میوٹیشن فیس

ڈیجیٹل گرداوری اور ہیلتھ کونسل فنڈز کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور

ضلع راجن پور میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران شہری اور دیہی علاقوں کے ساتھ پچادھ اور کچہ کے علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جائے

اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ

ضلع راجن پور میں کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

یہ باتیں سیکشن آفیسر محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب ڈاکٹر جبران خلیل نے ضلع میں مختلف پولیو ٹیموں کی کارکردگی مانیٹر کرتے ہوئے کیں۔

نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے پولیو ویکسین کے دو قطرے ہماری آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

About The Author