دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ملتان پولیس تھانہ نیو ملتان نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم محمد پرویز کو گرفتار کر کے 8 موٹر سائیکل برآمد کر لیے تفصیلات کے مطابق

گرفتار ملزم سے موٹر سائیکل چوری کے 08 مقدمات ٹریس ہوئےملتان پولیس تھانہ نیو ملتان نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزم محمد پرویز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم سے 8 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 08 موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔

گرفتار ملزم سے موٹر سائیکل چوری کے 08 مقدمات ٹریس ہوئے۔

ایس ایچ او نیو ملتان عون عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور ملزم کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر ملتان پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گلگشت نے کارروائی کرتے ہوئے 03شراب فروش گرفتار کر کے 144 بوتل امپورٹڈ شراب اور 54 کین بیئر برآمد کر لیے

پولیس تھانہ گلگشت نے کارروائی کرتے ہوئے 03 شراب فروشوں کو گرفتار کر کے 144 بوتل امپورٹڈ شراب اور 54 کین بئیر برآمد کر لیے۔

گلگشت پولیس نے شراب فروشوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر 01 خاتون سمیت 03 شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کی شناخت ارشاد حسین ، محمد عمران اور شبانہ بی بی سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ تھانہ گلگشت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا و ڈی ایس پی سرکل گلگشت حافظ غلام فرید کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گلگشت راؤ ضیاءالرحمن نے

تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی نے اے لسٹ کے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے کانسٹیبلز کا پریڈ ٹیسٹ اور انٹرویو لیا

تفصیل کیمطابق صرف اہل امیدواران کو کامیاب قرار دیا جائے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی ملتان میں اے لسٹ کے تحریری امتحان کے بعد پریڈ ٹیسٹ اور جوانوں کا انٹرویو لیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی کی سربراہی میں انٹرویو لیا گیا۔ ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن ر قاضی علی رضا اور ایس پی سٹی ڈویژن رانا محمد اشرف ان کے ہمراہ تھے۔

سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر امتحان میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ امتحان کے تمام مراحل کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے

کو مکمل سکرونٹی کے بعد امتحان میں شامل کیا گیا ہے۔ محکمانہ میجر سزایافتہ پولیس ملازمین کو امتحان میں شامل ہونے سے روک دیا گیا۔

تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 590 امیدواروں کو پریڈ ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے بلایا گیا۔ انٹرویو کے بعد رزلٹ جاری کیا جائے گا۔

ایس ایس پی آپریشنز ملتان سید علی کا کہنا تھا کہ صرف اہل امیدواران کو کامیاب قرار دیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کی نشتر ہسپتال ملتان آمد تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے تونسہ شریف پولیس چوکی پر حملہ میں زخمی پولیس

محمد رمضان کی عیادت کی آئی جی پنجاب نے ڈاکٹرز سے زخمی اہلکار محمد رمضان کی صحت بارے دریافت کیا آئی جی پنجاب کی زخمی اہلکار کی

جلد صحت یابی کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت زخمی اہلکار محمد رمضان کو بہترین نگہداشت اور ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جیز سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اور سی پی او ملتان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں واقع میں چائنیز کیمپ کا وزٹ کیا

تفصیل کیمطابق ملک کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری

پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں واقع میں چائنیز کیمپ کا وزٹ کیا۔ ایس ڈی پی او مظفر آباد ابراہیم خان دریشک، انچارج سیکیورٹی راؤ صنوبر علی اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔

پاک فوج اور رینجرز کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ سی پی او ملتان نے چائنیز کیمپ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی دیکھی اور چینی انجینیئرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

انہوں نے چینی باشندوں کی حفاظت پر مامور پولیس افسران کو ہدایت کی اپنی ڈیوٹی ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں

اس موقع پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے ایس ڈی پی او مظفر آباد کو ہدایت کی کہ ان مقامات کا وقتاً فوقتاً وزٹ کریں سیکیورٹی چیک کریں اور جوانوں کو بریف کریں۔

سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے

۔اس لیے ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

About The Author