نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر کی طرح پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

مہم کے دوران صوبہ کے مختلف اضلاع میں دو کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے کے ہدف رکھا گیا ہے

وطن عزیز کو پولیو سے پاک بنانے کا مشن، ملک بھر کی طرح پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

مہم کے دوران صوبہ کے مختلف اضلاع میں دو کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے کے ہدف رکھا گیا ہے

پنجاب کے مختلف اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا پہلا روز، پانچ روزہ مہم کے دوران دو کروڑ چون لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف دیا گیا

لاہور میں انسداد پولیو مہم کے تحت پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا رہے ہیں

، ہر گلی محلے میں جانے والی ان ٹیمز کو لوگوں کے مختلف منفی روئیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے

نور سحر، عمران، لوگ مختلف بہانے بناتے ہیں دروازہ بجانے پر اعتراض کرتے ہیں، جو ٹیم آپکے گھر آ رہی ہے اس سے تعاون لازمی کریں

اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے والے والدین دیگر شہریوں کو بھی تلقین

کرتے ہیں کہ حفاظتی قطرے پلا کر بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں

پرویز، شاہد، تمام لوگوں کو اپنے بچوں کو یہ قطرے پلانے چاہیئیں یہ بچوں کے ہی مستقبل کے لیئے اچھا ہے

انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے حکام کے مطابق مہم کیلئے ایک لاکھ ننانوے ہزار پولیو ورکرز کو تربیت دی گئی ہے

لاہور میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے بارہ سو سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

About The Author