ملک خلیل الرحمٰن واسنی
حاجی پورشریف
راجن پور
الیکشن کمیشن نے این اے 193جام پورمیں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا
این اے 193جام پور میں پولنگ 26فروری کو ہوگی، الیکشن کمیشن
امیدوار 19جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، شیڈول
امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جنوری کو جاری ہوگی، الیکشن کمیشن
نشست پی ٹی آئی کے سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور محمد صفات اللہ نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے سبزی و فروٹ کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔
مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کی تازہ سبزیاں اور پھل لائے جائیں۔
ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والے آڑھتی اور دکاندار کسی رعائت کے مستحق نہیں۔
ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کر دیا گیا ہے۔ہمارا مقصد مخلوق خدا کی خدمت ہونا چاہئے۔
انہوں نے ڈی او انڈسٹری ،مارکیٹ کمیٹی اور زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ
منڈیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں۔سبزی اور پھلوں کی آمد و رسد کا ریکارڈ مرتب کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور محمد صفات اللہ نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں آٹا کی فروخت کے لئے مختلف مقامات پر 19سیل پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔
جہاں پر خریداروں کو آٹا خریدنے میں آسانی ہوگی۔سیل پوائنٹس پر آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آٹا سیل پوائنٹس کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی۔
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق
لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کے معیار کوبھی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــراجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔
کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجود سائلین سے گفتگو بھی کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔
ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سائلین کو
کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
#پیغام_فکر
ضلع راجن پور کی باشعور عوام کے نام
#ضلعراجنپور
#ضمنی_الیکشن
این اے 193
#غربت و #پسماندگی و #محرومیوں کا #استعارہ پنجاب کاآخری ضلع #ضلعراجنپور جہاں 2018 کے #قومیالیکشن میں #کلینسوئیپ کرنے والی #تحریک_انصاف
ضلع راجن پور میں نصف درجن سے زائد مرتبہ ممبر اسمبلی رہنے والے #تاحیات ممبر قومی اسمبلی #حلقہایناے193 کی وفات کے بعد خالی ہونیوالی نشست پر کیا اپنا یہ #ریکارڈ قائم رکھ پائے گی؟ یا پھر وفاقی حکومتی اتحاد #پیڈیایم کی #حمایتیافتہ #جماعتیں کامیابی کا سہرہ اپنے سر لیں گی؟
جہاں آج بھی
#قاتلخونیروڈ
دو رویہ نہ ہوسکا
#انڈس_یونیورسٹی
صرف نوٹیفکیشن تک محدود
#مرنج_ڈیم
معاہدوں کے باوجود جسکی تعمیر نہ ہوسکی
#مدراینڈچائلڈکیئرہسپتال
آج بھی خواب
#سوئیگیسکیفراہمی
آج تک ممکن نہ ہوسکی
#ڈیجیکینال
#داجل_کینال
آج بھی سالانہ نہ ہوسکی
#جامپورضلع
تاحال #نوٹیفیکیشن سے محروم
#ماڑیکیڈٹکالج
آج بھی نہ بن سکا
#صحتافزاءسیاحتی_مقام
#کوہ_ماڑی
عملی طور پر سیاحتی مقام کا درجہ نہ پاسکا
#کچہکےعلاقہ
میں #لاءاینڈآرڈر کی ہر دور میں ابتر صورتحال
جہاں #چوکوں اور #چوراہوں کی #تزئینوآرائش کے لیئے تو #فنڈز موجود مگر بدقسمتی سے #تعلیم کی #بہتری #سکولوں کی #اپگریڈیشن حتیٰ کہ سکولوں میں #پینےکےپاکصاف_میٹھے #پانی کی فراہمی کے لئے فنڈز تک دستیاب نہیں
پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کے باوجود اس ساری #ابتر_صورتحال کے بعد بھی
#حلقہایناے193 کے ممبر قومی اسمبلی کی وفات کے بعد خالی ہونیوالی #نشست پر کیا تحریک انصاف /#عمرانخان اپنا یہ کلین سوئیپ کا #ریکارڈ اب بھی قائم رکھ پائیں گے؟
#اہلیان
ضلعراجن_پور
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مردم شماری اربوں روپے کی لاگت آئے گی
اگر نادرا اپنا ایک سنٹربنادے اور تمام تر مردم شماری سے متعلق معلومات کے اندراج کےلئے ایک مکمل پروفارمہ جاری کرے
جس میں تمام تر معلومات درج کی جاسکیں جسے ہر شہری انتہائی ایمانداری ، خلوص نیت اور دیانتداری سے پر کر کے رضارکارانہ طور پر جمع کرائے
تو قومی خزانے کو بہت بڑی بچت اور قوم پر ایک اور اضافی بوجھ لادنے کی بجائے کچھ سہولت دی جاسکتی ہے
اور ان اربوں روپے سے ملک کی ہر ویلج اور نیبر ہڈ کونسل میں نادرا سنٹر قائم کر کے جہاں بے روزگاروں کو روزگار اور غریب عوام کو گھر کی دہلیز پر یہ سہولیات فراہم کیجاسکتی ہیں
اور دیگر اداروں کو بھی دی جانے والی تکلیف سے بچایا جاسکتا ہے جو کہ قابل عمل ہے اور اس پروفارمہ کو ہر سال مالی گوشواروں کی طرح اپڈیٹ کرنے کی سہولت بھی
میسر ہو اور بلکہ ہر مالی سال کے اختتام پر اسے اپڈیٹ کرنا اور کرانا لازمی بھی قرار دیا جائے.
جبکہ غلط اور جھوٹی معلومات دینے پر یا معلومات چھپانے پر سخت سے سخت ترین سزا بھی مقرر کیجائے
تاکہ کوئی غلط بیانی کرنے یا معلومات چھپانے کا کوئی تصور بھی نہ کرسکے.
یہ تجویز قابل عمل ہوسکتی ہے مگر ناممکن نہیں ملک و ملت کے وسیع تر قومی مفاد میں
جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرہ
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون