یاسر جواد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لڑکی عائشہ کی چند سیکنڈز کی ویڈیو میں کیا ہے؟
میں کئی دن تک اِس ویڈیو کو بار بار اتفاقاً اور قصداً بھی دیکھنے کے بعد اِس کی وجہ کے متعلق کوئی رائے نہیں قائم کر پایا۔ لڑکی معصوم ہے، کم عمر ہے، پتلی دُبلی ہے، جسم میں بھی کوئی ایسی عام بات تک نہیں، وہ ڈانس کرنا نہیں جانتی، اُس کے کسی سٹیپ میں کوئی شہوت انگیز حرکت بھی نہیں، ویڈیو میں چہرے کا کلوز اپ بھی نہیں، ڈانس جتنا بھی ہے دو تین سٹیپ پر مشتمل ہے، ان سٹیپس میں ربط بھی نہیں۔ لڑکی نے ٹخنے غیر نمائشی انداز میں ننگے کر رکھے ہیں۔ گانا قدیم دور کا ہے۔ پھر ایسی کیا بات تھی اس میں؟ پارٹی ہو رہی ہے والی گرل کا معاملہ اور تھا۔
کیا اُس لڑکی کی ناپختہ یا تقریباً ناپختہ عمر وجہ بنی، یا اناڑی پن، یا دُبلا پن؟ کیا وہ دیکھنے والوں کے incestuous جذبات کو مہمیز دیتی ہے؟ یہ قوم تو اخلاقیات کی اتنی پابند ہے کہ ابھی تک تھیوری میں بہشتی زیور سے آگے بھی نہیں بڑھی۔ اِس ویڈیو کو لائیک کرنے والوں کا زندگی، نیکی، پاکیزگی، دین وغیرہ کے بارے میں تصور تو آپ سب جانتے ہی ہیں۔ اس کو محض منافقت نہیں کہا جا سکتا۔
آپ بتایے کہ آپ کی رائے میں یہ ویڈیو وائرل کیوں ہوئی؟
جو بچے اور بچیاں اچھے گریڈز کے لیے محنت کر رہے ہیں، اُن کے لیے اِس سے زیادہ بڑے سوالات پیدا ہوئے ہیں جن پر پھر کبھی بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے:
آج 10 ستمبر ہے۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا
سرائیکی صوبہ تحریک،تاریخ دا ہک پناں۔۔۔ مجاہد جتوئی
خواجہ فریدؒ دی کافی اچ ’’تخت لہور‘‘ دی بحث ۔۔۔مجاہد جتوئی
ڈاکٹر اظہر علی! تمہارے لیے نوحہ نہ قصیدہ۔۔۔ڈاکٹر مجاہد مرزا
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟