دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد پولیس سرکل کے تھانہ فقیروالی کے علاقہ433/6Rمیں اندوہناک واقعہ،حقیقی چچا کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کر کے ٹریفک حادثے کا

رنگ دینے والے ملزم کو ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کے نوٹس پرمقامی پولیس نے 7 گھنٹےمیں گرفتار کر لیا،
433/6

کی رہائشی عشرت پرویز کی بیوی تنزیلا بی بی کے ساتھ کلیم اللہ کے ناجائز تعلقات تھے

جس کی بنا پر مقتول عشرت پرویز نے اپنے بھتیجے کلیم اللہ کو اپنے گھر آنے جانے سے بھی روک رکھا تھا

ملزم کلیم اللہ کو اس کا شدید رنج تھا مقتول اپنے بچوں کو بنگلہ یتیم والے سے لینے
جا رہا تھا کے

ملزم نے دھند کا فائدہ اٹھاتے ھوئے راستے میں روک کر ہتھوڑوں سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ھو گیا

مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر تمام شواہد اکھٹا کر کے تفشیش کا آغاز کیا

اور ملزم جو کہ دوران واردات اپنی چادر بھول گیا تھا اس کی بنا پر ملزم کو 7گھنٹے میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر)محمد وسیم کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت اور رفتار کار سے متعلق جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

جس میں،ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ عمران علی اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مجموعی طور پر 92 سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ

مجموعی طور پر ڈویلپمنٹ سکیموں کا کام 43 فیصد تک مکمل کردیا گیا ہے اور رواں ماہ کے اختتام تک ان کو 50 فیصد مکمل کیا جائے گااور اہداف کے مطابق منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

اجلاس میں 6 ارب 3 کروڑ پچاسی لاکھ روپے کی لاگت سے بہاول نگرمدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میگا پراجیکٹ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ڈویلپمنٹ اجلاس میں سکول ایجو کیشن کی 6، ہائر ایجوکیشن کی 5،سپورٹس کی 4،سپشلائزڈ ہیلتھ کیر کی 1،پرائمر ی اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی 8، واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کی 18،سوشل ویلفئیر کی 1،لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی

4، روڈز کی26، انہار کی 4، پبلک بلڈنگز کی 11، ریسکیو 1122کی 1سکیم سمیت پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ کی 2 ترقیاتی سکیموں پر جاری کا م کا جائزہ لیا گیا.

ڈپٹی کمشنر بہاول نگر محمد وسیم نے اجلاس میں کہا کہ موجودہ حکومت ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے

جس کیلئے متعلقہ محکمے تمام وسائل بروئے کار لائیں ترقیاتی کاموں کے معیار او ر شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے

اور جلد از جلد ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے کہا کہ

ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری ہے ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور کوالٹی پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے

اگر کسی بھی جگہ پر کوئی کمی،کوتاہی یا غفلت پائی گئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

گوادر اور ضلع بہاولنگر جڑواں بھائی ہیں ۔ولید ناصر چودھری امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر

گوادر کی پرامن اسلامی اور جمہوری قوتوں کو بندوق کی بجائے مذاکرات کے راستے کے

ذریعے حل نکالا جائے ۔بنیادی انسانی حقوق ہر پاکستانی شہری کا حق ہے ۔سڑکیں بجلی اور روزگار کا تحفظ فراہم کیا جائے ۔

بلوچستان میں ایک ہی لاٹھی سے عوام کو نہ ہانکا جائے ۔دہشت گردوں اور جمہوری قوتوں میں واضح فرق رکھا جائے

دہشت گردی اور انڈین ایجنٹوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔لیکن اسلامی اور جمہوری قوتوں کو ساتھ ملانے کی ضرورت ہے

گوادر کی عوام کو سینے سے لگایا جائے نہ کہ ان کے سینے میں گولیاں اتاریں جائیں

ضلع بہاولنگر اورگوادر شروع سے ہی بنیادی مسائل تعلیم صحت اور سڑکیں روزگار کی مشترکہ مسائل ہیں
ان مشترکات نے درد مشترکہ کو جنم دیا ہے

ضلع بہاولنگر کی عوام گوادر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

ہم سمجھتے ہیں کہ گرفتار جمہوری رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے میڈیا وار میں بلیک آؤٹ کی مذمت کرتے ہیں
جمہوری مظاہرے پر دھاوا غیر آئینی اور غیر انسانی رویہ ہے

اس اس وقت بھی معصوم عوام کی پکڑ دھکڑ جاری ہے اس سلسلے کو فوری بند ہونا چاہیے

احتجاجی مظاہرے اور ریلی سے امیر شہر سید مسعود اقبال امیر تحصیل حافظ عبدالغفار ملک

عزیز الرحمن اسداللہ شاہ مجاہد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

About The Author