دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

صاحبزادہ وحید کھرل تونسوی

شہر کو امن کا گہوارہ بنانے قائد اعظم ڈے، کرسمس تہوار اور نیو ائیر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال اور کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے

پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات اور سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔ان خیالات کا اظہار بہاولنگر کی

سب تحصل ڈاہرانوالہ کے SHO تھانہ انسپکڑ محمد اسلم ڈُھڈی نے امن و مصحالتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کمیٹی یا مصالحتی کمیٹی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان تہواروں کے علاوہ بھی شہر کی بھلائی اور امن و امان کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری نبھائیں

اور پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں۔امن کمیٹی و مصحالتی کمیٹی کے ممبران ،چوہدری محمد اقبال

،حاجی محمد شفیق ظہیر،محمد کاشف عطاری،محمد شریف کاہلوں،احمد علی رندھاوا،اور اقلیت سے بابو دانیال مسیح شریک ہوئے۔ممبر امن و مصالحتی کمیٹی میاں میراحمدمستانہ سہروردی کا کہنا تھا کہ

علماء کرام، انجمن تاجران،میڈیا،شہریوں،ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں گے تاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 25 دسمبر کو بانی پاکستان کا یوم ولادت اور کرسمس کا تہوار اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر

ماحول پرامن اور خوشگوار ہو۔محمد کاشف عطاری کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہر سال کی طرح شہر کا ماحول پہلے سے بھی بہتر بنائیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

یوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاولنگر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے

مہمان خصوصی اے ڈی سی بہاولنگر تھے پرنسپل ڈی پی ایس پروفیسر شفیق احمد اور اے ڈی سی بہاولنگر یوسف چھینہ نے خطاب کرتے ہوئے

قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان کے ارشادات کی روشنی میں ملک کو منظم اور جدید فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے

، اس موقع پر بچوں نے وفاق کے نمائندگی اور تمام صوبوں کی ثقافت کے تناظر میں ٹیبلو پیش کئے اور ملی نغمے اور تقاریر بھی کیں ۔

اس موقع پر طلباء وطالبات ، اساتذہ اور مہمانوں نے بھی شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

  صاحبزادہ وحید کھرل تونسوی

شہر کو امن کا گہوارہ بنانے قائد اعظم ڈے، کرسمس تہوار اور نیو ائیر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال اور کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے

پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات اور سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔ان خیالات کا اظہار بہاولنگر کی

سب تحصل ڈاہرانوالہ کے SHO تھانہ انسپکڑ محمد اسلم ڈُھڈی نے امن و مصحالتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امن کمیٹی یا مصالحتی کمیٹی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان تہواروں کے علاوہ بھی شہر کی بھلائی اور امن و امان کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری نبھائیں

اور پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں۔امن کمیٹی و مصحالتی کمیٹی کے ممبران ،چوہدری محمد اقبال،حاجی محمد شفیق ظہیر،محمد کاشف عطاری

،محمد شریف کاہلوں،احمد علی رندھاوا،اور اقلیت سے بابو دانیال مسیح شریک ہوئے۔ممبر امن و مصالحتی کمیٹی میاں میراحمدمستانہ سہروردی کا کہنا تھا کہ

علماء کرام، انجمن تاجران،میڈیا،شہریوں،ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں گے تاکہ ہر سال کی طرح

اس سال بھی 25 دسمبر کو بانی پاکستان کا یوم ولادت اور کرسمس کا تہوار اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر

ماحول پرامن اور خوشگوار ہو۔محمد کاشف عطاری کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہر سال کی طرح شہر کا ماحول پہلے سے بھی بہتر بنائیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

چشتیاں

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

چشتیاں اور نواحی علاقوں میں رات کےوقت کڑاکےکی سردی کے ساتھ ہی شدید دھند نےمعمولات زندگی کو درہم برہم کردیا

اورسخت سردی نےہر ایک پرکپکپی طاری کردی تاہم چشتیاں اور دیگر علاقوں میں لاکھوں ایکڑ رقبہ میں زیر کاشت گندم کی فصل کیلئےدھند اورسردی کا موسم فائدہ مند ہونے

کی توقع ظاہرکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت درجہ حرارت 14 سنٹی گریڈ سے7سنٹی گریڈ تک گرگیا ہے

اور آنےوالے15دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہےاور سردی کا زور نئے سال ماہ جنوری 2023کےپہلے ہفتہ تک برقرار رہے گا۔

شدید دھند کی بنا پرتمام سڑکوں پرمسافر بسیں،ویگنیں،مال بردار ونجی گاڑیوں کی رفتار میں بہت کمی ہوگئی ہے

اور لوگ اپنی منزلوں پرگھنٹوں لیٹ پہنچ رہے ہیں۔محکمہ صحت کےحکام ڈپٹی ایم ایس تحصیل ہسپتال چشتیاں ڈاکٹرزبیر احمد شیخ نےہدایت کی ہے کہ

شدید سردی کی لہرکے دوران بزرگوں اوربچوں کو سردی لگنےسے بچائیں اورانکی صحت کا خاص خیال رکھیں جبکہ

دوسرے لوگ بھی رات کے وقت بلا ضرورت اپنےگھر سے باہرنہین نکلیں

اور سردی لگنےکی معمولی شکایت پر خود علاج کرنے کی بجائےفوری طور پرسرکاری ہسپتال میں موجود ڈاکٹرسے رجوع کریں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی

چشتیاں اورنواحی علاقوں میں رات کےوقت کڑاکےکی سردی کے ساتھ ہی شدید دھند نےمعمولات زندگی کو درہم برہم کردیا

اورسخت سردی نےہر ایک پرکپکپی طاری کردی تاہم چشتیاں اور دیگر علاقوں میں لاکھوں ایکڑ رقبہ میں زیر کاشت گندم کی فصل کیلئےدھند اورسردی کا موسم فائدہ مند ہونے کی

توقع ظاہرکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت درجہ حرارت 14 سنٹی گریڈ سے7سنٹی گریڈ تک گرگیا ہے

اور آنےوالے15دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہےاور سردی کا زور نئے سال ماہ جنوری 2023کےپہلے ہفتہ تک برقرار رہے گا۔

شدید دھند کی بنا پرتمام سڑکوں پرمسافر بسیں،ویگنیں،مال بردار ونجی گاڑیوں کی رفتار میں بہت کمی ہوگئی ہے

اور لوگ اپنی منزلوں پرگھنٹوں لیٹ پہنچ رہے ہیں۔محکمہ صحت کےحکام ڈپٹی ایم ایس تحصیل ہسپتال چشتیاں ڈاکٹرزبیر احمد شیخ نےہدایت کی ہے کہ

شدید سردی کی لہرکے دوران بزرگوں اوربچوں کو سردی لگنےسے بچائیں اورانکی صحت کا خاص خیال رکھیں جبکہ

دوسرے لوگ بھی رات کے وقت بلا ضرورت اپنےگھر سے باہرنہین نکلیں اور سردی لگنےکی معمولی شکایت پر

خود علاج کرنے کی بجائےفوری طور پرسرکاری ہسپتال میں موجود ڈاکٹرسے رجوع کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد وسیم کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈی پی او بہاولنگر محمد عیسیٰ خان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمد یوسف چھینہ، ممبران ضلعی امن کمیٹی، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام و مشائخ، ممبران انجمن تاجران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا کہ 25 دسمبر کرسمس ڈے کے سلسلہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سول سوسائٹی کے

ممبران اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ امن ،بھائی چارہ اور اتحاد و یگانگت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ

اسلام رواداری، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔امن و امان کے قیام کے لیے معاشرے کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں تاکہ

ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد حاصل نہ کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہ کہا

امن امان کے قیام کے لئے ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،

انجمن تاجران کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے ممبران اپنا کردار ادا کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر

   صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی

بھاولنگر قائد اعظم پریس کلب کے صدر چوہدری طارق محمود کی خصوصی دعوتِ پر قمر الزمان بندیشہ اور راجہ کوکب افتخار

اور سئنیر صحافی صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی کی شرکت

قائد اعظم پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے حکم کے مطابق عوام کی خدمت کو جاری رکھنے کے لیے ہم آپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار

وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل ڈسٹرکٹ بھاولنگر قمر الزمان بندیشہ اور وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ بھاولنگر راجہ کوکب افتخار نے

گزشتہ روز قائد اعظم پریس کلب بھاولنگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ھمارا مشن ھے کہ

محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیا جایے تاکہ عوامی مسائل جلد ازجلد حل کیے جا سکیں قبل ازیں جنرل سیکرٹری قائد اعظم پریس کلب بھاولنگر

اعظم خان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے عوام کے حقیقی مسائل پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ یہ

ھمارے عوامی نمائندے ان کو حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کرینگے اس موقع پر صدر قائد اعظم پریس کلب بھاولنگر چوھدری طارق محمود نے معزز مہمانوں کی تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا

آور عہدے ملنے پر مبارکباد پیش کی اس تقریب میں صدر روہی پریس کلب صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی نے بھی خطاب کیا

، اس موقع پر قائد اعظم پریس کلب بھاولنگر کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی اور تمام مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا

اور تقریب کے دوران بھاولنگر کے مسائل حل کرنے کے لیے معزز مہمانوں نے یعقین دھانی کرائی ان کا کہنا تھا کہ

ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھاولنگر میں صحافیوں کی کالونی کی بات کریں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر۔
( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنربہاولنگر کیپٹن (ر)محمد وسیم نے کہا ہے کہ والدین پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دیں

اور اپنے نونہالوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلوائیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے مزید کہا ہے کہ

پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی لہذا والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی

ویکسین لازمی پلوائیں اور 16جنوری سے 20جنوری کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئےا اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ کنول ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر وحید افسرباجوہ محکمہ صحت کے

دیگر افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ واضح رہے کہ 16جنوری سے 20 جنوری کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے

بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 19اور 20جنوری تک کی جائے گی۔

انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بہاول نگر میں پانچ سال تک کی عمر کے(579533) پانچ لاکھ اناسی ہزار پانچ سو تینتیس بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی ۔

اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2786ٹیمیں فرائض سر انجام دیں گی جن میں 136فکس ، 2562موبائل اور 88ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

تحریک لبیک پاکستان ضلع بہاولنگر کی بڑی کامیابی TLP کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظرحلقہ PP238 کی سیاسی شخصیات کی تحریک لبیک میں شمولیت کا سلسلہ جاری ۔

میاں اختر علی وٹو کی اپنی ساتھیوں سميت جن میں میاں سلمان لالیكا ساجد گجر سابقہ سٹی ناظم راؤ احمد رشید نے کالوکا گروپ

اور عالم داد گروپ چھوڑ کر TLP میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر میاں حسنین لالیكا ضلعی صدر میاں فخر الدین سکھیرا نائب صدر پیر محمد عرفان چشتی ناظم انتظامیہ قاری

عبداللطیف قادری ناظم اعلیٰ چوہدری محمد شاہسوار نائب ناظم اعلیٰ میاں شمیراختر لالیكاسٹی صدر سید صادق شاہ گیلانی میاں فہیم احمد ہوتیانہ ڈاکٹر راؤ ندیم میاں مظہر وٹو ۔

حاجی محمد اسلم جوئیہ۔طاہر مرتضیٰ بھٹی۔ڈاکٹر الماس جٹ۔ غلام یحییٰ رضوی نے شمولیت کرنے والے تمام لوگوں کو ہار پہنائے

اور مبارکباد پیش کی مذید میاں اختر وٹو کا میڈیا سے گفتگو میں کہنہ تھا۔

کہ ھم نے حضرت علامہ خادم حسین رضوی کے مشن کی تکمیل کے لے تحریک لبیک پاکستان میں شامل ھوکر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے

حلقہ پی پی 238 پر دو خاندانوں کے امیدوار ہی کامیاب ھوتے ھیں

لیکن اب ایسا نہیں ھوگا ھم نے ہمیشہ اصولو کی سیاست کی ھے

انہی اصولوں پر ڈٹنے کی وجہ سے حلقہ کی عوام نے ہمیں ہمیشہ پیار دیا ھے

انہوں نے مزید کہا کہ ھم کامیاب ھو کر حلقہ کی محرومیوں کو ختم کر کے حلقہ کی عوام کو ان دو خاندانوں سے چھٹکارا دلوا کر بانی

تحریک حضرت علامہ جناب مولانا خادم حسین رضوی صاحب کے مشن کو اگے بڑھائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ھم نے حضرت علامہ خادم حسین رضوی کے مشن کی تکمیل کے لے تحریک لبیک یا رسواللہ میں شامل ھوکر الیکشن لڑنے کا ارادہ کیا ہے

حلقہ پی پی 238 پر دو خاندانوں کے امیدوار ہی کامیاب ھوتے اے ھیں لیکن اب ایسا نھیں ھوگا ان خیالات کا اظہار

تحریک لبیک یارسواللہ میں شامل ھونے والے سابق یوسی ناظم میاں اختر وٹو نے اپنے ڈیرہ پر سینکڑوں لوگو کی موجودگی میں کیا انہوں نے کہا کہ

ھم نے ہمیشہ اصولو کی سیاست کی ھے انہی اصولوں پر ڈٹنے کی وجہ سے حلقہ کی عوام نے ھمیں ہمیشہ پیار دیا ھے انہوں نے مزید کہا کہ

ھم کامیاب ھو کر حلقہ کی محرومیوں کو ختم کر کے حلقہ کی عوام کو ان دو خاندانوں سے چھٹکارا دلوا کر

بانی تحریک حضرت علامہ جناب خادم حسین رضوی صاحب کے مشن کو اگے بڑھاے گے

About The Author