نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ریجنل پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر معین مسعود کا سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ کے ہمراہ پولیس دربار سے خطاب تفصیلات کے مطابق

ریجنل پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے پولیس لائنز ملتان کا دورہ کیا پولیس لائنز آمد پر سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ نے ان کا استقبال کیا

، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آر پی او ملتان کو سلامی پیش کی، آر پی او ملتان نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے

اور فاتحہ خوانی کی۔ جس کے بعد آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے سی پی او ملتان شاکر حسین داوڑ کے ہمراہ پولیس لائنز میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا اور دعا کی آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے سی پی او

ملتان شاکر حسین داوڑ کے ہمراہ پولیس دربار سے خطاب کیا ۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان فراز احمد، ایس پی سٹی ڈویژن رانا محمد اشرف، ایس پی پٹرولنگ پولیس

جلیل عمران غلیزئی، ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس ، محافظ اسکواڈ اور شہر کے مختلف تھانوں سے آئے افسران و جوان دربار میں شریک ہوئے۔
سی پی اوملتان شاکر حسین داوڑ نے پولیس دربار میں آرپی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ

پولیس دربار سے پولیس فیملی ریلیشن شپ مضبوط ہو گا اور افسران و جوانوں کے ذاتی و اجتماعی مسائل حل ہوں گے

، انہوں نے بتایا کہ کرائم کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی گئی ہے جنرل ہولڈ اپ سمیت پٹرولنگ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے بہترین حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے جس میں ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے پولیس موبائلز کو مانیٹر کیا جا رہا ہے

اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا گیا ہے، سی پی او ملتان نے بتایا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے کر پولیس اور عوام کے درمیان بہتر روابط قائم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاؤہ انہوں نے بتایا کہ فورس کی ویلفئیر کے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں

جس کے بعد آرپی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان پولیس بہادر جوانوں کی فورس ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ملتان پولیس کی کاروائیاں قابل تعریف ہیں۔آرپی او ملتان نے سی پی او ملتان کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ترتیب دی گئی

حکمت عملی کی تعریف بھی کی۔ آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دربار کے انعقاد کا مقصد افسران اور جوانوں کے مسائل سننا اور حل کرنا ہے۔

ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں اور مل کر کرائم کے خلاف فائٹ کرنی ہے۔ انہوں نے پاکستان و انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے والے

تمام پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی۔ آر پی او ملتان نے کہا کہ جرائم کے خلاف ملتان پولیس کا مورال بلند ہے۔ شرپسند عناصر کی کمر توڑنے کے لیے مربوط کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ

امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے بہتر منصوبہ بندی اور باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جائے ناکہ بندی اور گشت کے دوران حفاظتی انتظامات کو فوقیت دی جائے۔

کرائم فائٹنگ کیلئے مربوط سسٹم لانچ کیا گیا ہے جس سے کرائم کو ڈیٹیکٹ اور فائٹ کرنے میں مدد ملے گی۔ جرائم کے خاتمہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال اور تحفظ کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ لوگوں سے با اخلاق اور مہذ ب طریقہ سے پیش آئیں اور قانون کے مطابق مکمل تعاون فراہم کریں۔ ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائیں۔

ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے ساتھ انصاف کریں۔ اپنے فرائص محنت ایماندار ی اور نیک نیتی سے سر انجام دیں۔

آر پی او ملتان نے کہا کہ منشیات فروشی کو روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ تعلیمی اداروں سمیت تمام شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے کوشاں رہیں۔ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے واقعات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام نفری بلٹ پروف جیکٹس اور بلٹ پروف ہیلمٹس کا استعمال یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ سفارش کروانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ جس کا بھی کوئی جائز مسئلہ ہو خود بتائے ضرور حل کیا جائے گا۔

آر پی او ملتان نے کہا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ پولیس لائنز میں منعقد دربار میں آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود نے

پولیس افسران اور جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے مناست اقدامات اور احکامات جاری کئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

ملتان پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی تفصیل کیمطابق 02 شراب فروش گرفتار ، 180 لیٹر دیسی شراب برامدپولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے کارروائی کرتے ہوئے

بد نام زمانہ شراب فروش ملزمان محمد ناصر اور محمد قاسم کو گرفتار کر کے 180 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی

ایس ایچ او تھانہ صدر شجاع آباد ناصر علی تبسم نے تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے

ملزمان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ صدر شجاع آباد میں مقدمات درج کر کے کارروائی پولیس

عمل میں لائی جا رہی ہے۔

About The Author