تونسہ شریف
میونسپل کمیٹی تونسہ کے چیف آفیسر کو سابق کونسلر لالہ اعجاز بنگل کی بلیک میلنگ کی کوشش غیر قانونی کام نا کرنے پر چیف آفیسر کے ساتھ بد تمیزی ایپکا یونین کا احتجاج ۔
تفصیل کے مطابق
میونسپل کمیٹی تونسہ کا لالہ اعجاز کے خلاف کلمہ چوک پر احتجاج کیا کل سابق کونسلر لالہ اعجاز نے چیف آفیسر سے بدتمیزی کی اور نازیبا زبان استعمال کیا
ایپکا صدر قاضی نعیم صاحب نے ملازمین کے ہمراہ کلمہ چوک پہ احتجاج کرتے ہوئے کہا
جب تک یہ معافی نہیں مانگے گا اس وقت تک ہم اس کو میونسپل کمیٹی کے کسی بھی برانچ میں داخل نہیں ہونے دیں گے
میونسپل کمیٹی کے سارے برانچ سے لالہ اعجاز کا داخلہ بند ہے ایم این اے اور ایم پی اے کا نام لے کر اداروں کو بلیک میل کرتا ہے
ہم ایم این اے اور ایم پی کو بھی آج بتا رہے ہیں کہ یہ شخص آپ کا نام استعمال کرتا ہے ادارے آپ کے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے
آج کے بعد سابق کونسلر کا داخلہ تحصیل ایڈمنسٹریٹر کے تمام برانچوں میں اس کا داخلہ بند کیا ہے جب تک ہمارے چیف آفیسر سے معافی نہیں مانگے گا
ہم اسے آفس میں آنے کی اجازت نہیں دیں گے ہمارے ادارے کا چیف آفیسر مختیار خان جتوئی صاحب انتہائی شریف اور ایماندار آفیسر ہے
اس کی ذات پر کیچڑ اچھالنا اور ان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون