نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

انگلینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ اظہر علی کے انٹرنیشنل کیرئیر کا آخری میچ ہوگا

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ،،، انگلینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ اظہر علی کے انٹرنیشنل کیرئیر کا آخری میچ ہوگا

سینتیس سالہ کرکٹرز نے چھیانوے ٹیسٹ میچز میں سات ہزار سے زائد رنز بنائے، انیس سنچریاں بھی سکور کیں

، اظہر علی کے ٹیسٹ کیرئیر میں ایک ٹریپل سنچری بھی شامل ہے،،، عثمان خان کی رپورٹ

پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ فارمیٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کرکٹر اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

قومی کرکٹر انگلینڈ کیخلاف سترہ دسمبر سے شروع ہونیوالے کراچی ٹیسٹ میں آخری مرتبہ ان ایکشن آئیں گے

اظہر علی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی دباو کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے

اظہر علی ،، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم ،،، "میرے پر کسی کا دباو نہیں تھا ،، فیملی سے مشورے کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ،، پاکستان سے کھیلنا میرے لیے اعزاز رہا ہے”

اظہر علی چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں جنہیں ٹرپل سنچری سکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے  انہیں نے اپنے کیرئر میں تین ڈبل سنچریاں بھی بنائی ہیں،، اظہر علی نے نو ٹیسٹ میچز میں

پاکستان کی کپتانی بھی کی ہے

اظہر علی ،، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم ،،، "میں ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہوں جنہیں کپتانی کا عزاز حاصل ہوا”

اظہر علی نے چھیانوے ٹیسٹ میچز میں بیالیس کی اوسط سے سات ہزار ستانوے رنز بنا رکھے ہیں

ان کے ٹیسٹ کیریئر میں انیس سنچریاں اور پینتیس نصف سنچریاں شامل ہیں۔

About The Author