دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مرسڈیز بینز نے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ٹھان لی

مستقبل کی ایسی تصوراتی گاڑی کی نقاب کشائی کردی۔۔ جسے چلانے کے لیے ہاتھوں کے اشاروں اور ڈرائیور کی سانسیں ہی کافی ہوں گی۔

مرسڈیز بینز نے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ٹھان لی۔۔ مستقبل کی ایسی تصوراتی گاڑی کی نقاب کشائی کردی۔۔

جسے چلانے کے لیے ہاتھوں کے اشاروں اور ڈرائیور کی سانسیں ہی کافی ہوں گی۔

اب فلمی گاڑی سڑکوں پر دوڑے گی آپ کے اشاروں پر۔۔۔

نہ کوئی اسٹیئرنگ ، نہ کوئی پیڈل۔۔۔ لیکن مستقبل کی گاڑی چلے گی ہاتھوں کے اشاروں پر ۔۔

مرسڈیز کی مستقبل کی گاڑی میں جوائے اسٹک کے ذریعے گاڑی کو کنٹرول کرنے کا سسٹم موجود ہے۔

چمچماتی۔۔ رنگ بدلتی۔۔ دلکش ،، حسین ۔۔۔ ایسے سمندر کی نیلی چمکدار۔۔۔ لہریں ہوں جیسے۔۔ گاڑی کم۔۔ اور جادوئی دنیا کی کوئی سواری ہو جیسے۔۔

مرسڈیز کی نئی کار 430 میل کی رفتار کے ساتھ چلتی ہے۔۔ جو تقریباً پندرہ منٹ میں چارج ہو سکتی ہے۔

جادوئی دنیا کی تخلیق ہو جیسے۔۔۔ دوڑے گی بھاگے گی۔۔۔ انسانی اشاروں سے ایسے۔۔۔ جسے ورچوئل کنٹرول پینل سے ڈرائیور اپنی سانسوں کے ذریعے بھی کنٹرول کرسکے گا۔

کار میں دو سیٹیں موجود ہیں۔۔ جو آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ رنگ بھی بدلتی ہیں۔ مستقبل کی مرسڈیز میں بیٹری چار موٹروں کو طاقت دیتی ہے

 جو ہر پہیے کو چلاتی ہے،اور 469 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرتی ہے۔

کار کے پچھلے حصے میں لگے پینل سورج سے براہ راست روشنی لے کر گاڑی کو چارج کرنے میں مدد دیں گے۔

About The Author