دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزہیے۔

ملتان

ملتان پولیس تھانہ جلیل آباد نے موٹر سائیکل چور گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کر کے نقدی ،مال مسروقہ سمت 04 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں

تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس تھانہ جلیل آباد نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث مدثر گینگ کے سرغنہ سمیت 03 ارکان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان میں مدثر (سرغنہ) ساتھی محمد تاج اور عامر شامل ہیں پولیس نے گرفتار ملزمان سے 5 لاکھ50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ

جس میں 1لاکھ 56 ہزار روپے نقدی ،04 موٹر سائیکل اور پارٹس موٹر سائیکل مالیتی 58 ہزار روپے شامل ہیں

برآمد کر لیں گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل چوری کے 12 مقدمات ٹریس ہوئےگرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں

ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل کی زیرنگرانی ایس ڈی پی او کینٹ عمر حیات لغاری کی سربراہی میں ایس ایچ او جلیل آباد راجہ اکبر نے تھانہ کے دیگر

پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے ارکان کو گرفتار کر کے برآمدگی کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ملتان

ملتان پولیس تھانہ صدر ملتان کی کارروائی، آئس فروش ملزم ہنی شوکت گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی آدھا کلو گرام آئس برآمد

، مقدمہ درج ملتان تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے آئس فروش ملزم ہنی شوکت ولد شوکت مسیح کو گرفتار کر کے

آدھا کلو گرام آئس برآمد کر لی ملزم کو پل واصل سے رضا آباد چوک کی طرف جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا

ملزم کے خلاف تھانہ صدر ملتان میں مقدمہ درج کر کے کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے

ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان حماد الحسن بودلہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظفر احمد، محمد بلال اور اپنے دیگر پولیس افسران کے

ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔

About The Author