دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے لئے پارکنگ اور ٹریفک پلان تیار

ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کا انتظام۔میچ کا ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ کھانا ہوگا

کراچی میں پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے لئے پارکنگ اور ٹریفک پلان تیار۔ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کا انتظام۔میچ کا ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ کھانا ہوگا۔

شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔ میچ کے دوران حسن اسکوائر برج  اور یونیورسٹی روڈ سے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے ٹریفک پولیس نے پارکنگ اور متبادل روٹس کا پلان مرتب کرلیا۔

ٹریفک پولیس کےمطابق میڈیا کے لیے چائنا گراؤنڈ اور عوام کے لیے ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

پارکنگ کے لیے میچ کا ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہوگا۔ شائقین کو پارکنگ ایریا سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔

میچ کے دوران حسن اسکوائر برج پر ٹریفک بند رہے گا۔یونیورسٹی روڈ سے بھی اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر کی جانب ٹریفک چلتی رہے گی۔

پیپلز چورنگی سے یونیورسٹی روڈ،کارساز سے اسٹیڈیم،ملینئم تا نیوٹاؤن ہیوی ٹریفک گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ سترہ سے اکیس دسمبر تک جاری رہے گا۔

About The Author