دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

تھانہ ساہوکا کے علاقہ میں اقدام قتل کا ایک اور واقعہ،تھانے میں چوری کی درخواست دینے پر ملزم کی متاثرہ زمیندار پر اندھا دھند فائرنگ،زمیندار کی

حالت تشویشناک،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار،تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا کی حدود میں واقع نواحی گاوں 307/ ای بی میں زمیندار کے اکلوتے بیٹے بیٹے

یاسین گجر نے گزشتہ دنوں اپنی دھان کی فصل چوری کے الزام میں

اسی گاوں کے بااثر شخص عابد علی ڈوگر کے خلاف تھانہ ساہوکا میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی

جس پر ملزم نے درخواست دینے کی پاداش میں آج یاسین کو فائرنگ کرکے بری طرح زخمی کردیا

اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا

واقعہ کی اطلاع تھانہ ساہوکا پولیس کو کردی پولیس نے روائتی کاروائی شروع کردی

تھانہ ساہوکا کے علاقہ میں قتل و غارت گری اور اقدام قتل کے غیر معمولی واقعات کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔

 

About The Author