بہاول پور
(راشد ہاشمی)
اسلامیہ یونیور سٹی بہاولپور کی طرف سے بس سروس بندکرنے پرہزاروں طالب علموں کاحاصل پورروڈ بلاک کرکے احتجاج یونیورسٹی کی لوکل بسیں بھی روک دی گئیں
مقامی پولیس کامظاہرین پرتشدد متعدد افراد کوگرفتار کرلیاگیارحیم یارخان کیمپس کے سات کروڑ بقایابہاولپور یونیورسٹی ساڑھے تین کروڑ روپے کی
ڈلفالٹرنکلی پٹرول پمپ مالکان کی طرف سے فیول بندکردینے پررحیم یارخان اوربہاولپورمضافاتی علاقوں کی بسیں بندکردی گئیں متاثرہ طالب علموں کاشدیداحتجاج،
وائس چانسلرکیخلاف نعرے بازی، داخلہ جات کے موقع پرٹرانسپورٹ چارجز وصول کیے گئے
اب سروس معطل کردی گئی مظاہرین کی میڈیاکے سامنے دہائی، تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی کی طرف سے مضافاتی علاقوں احمدپورشرقیہ یزمان، لودھراں خیرپورٹامیوالی اوردیگرعلاقوں کے طالب علموں کو
اسلامیہ یونیورسٹی لانے والی بسیں بندکردی گئی ہیں صرف لوکل بسیں چلائی جارہی ہیں جس پرمضافاتی علاقوں کے ہزاروں طالب علموں نے ون یونٹ چوک پراحتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کی لوکل بسیں بھی روک دیں
اورمطالبہ کیاکہ ان کی بسیں بھی چلائی جائیں مستقل طالب علموں کواحتجاج سے روکنے کیلئے مقامی پولیس نے طالب علموں پرلاٹھی چارج کیااورانہیں گرفتار کرکے بھی لے گئی بتایاگیاہے کہ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے شعبہ ٹرانسپورٹ نے پٹرول پمپ مالکان کے فیول کی مدمیں ساڑھے تین کروڑوں روپے دینے ہیں اسی طرح رحیم یارخان کیمپس بھی سات کروڑ روپے کاڈلفالٹر ہوچکاہے
وہاں پربھی ایک ہفتہ سے بس سروس بندہے جس کی اطلاع طالب علموں کونوٹیفکیشن کی بجائے واٹس ایپ کے ذریعے دی گئی ہے رحیم یارخان کے طالب علموں نے بھی احتجاج کی تیاریاں کرلی ہیں
باوثوق ذرائع نے بتایاہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے خزانہ خالی ہونے پرفوری طورپرطالب علموں کے امتحانات لے کرانہیں ڈگریاں جار ی کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے
تاکہ مزیدبحران سے بچاجاسکے اس حوالے سے پی آر اواسلامیہ یونیورسٹی شہزاد خالدکیساتھ مسلسل رابطہ کرنے کے
باوجود انہوں نے اس واقعہ ُکے حوالے سے کوئی ریسپانس نہ دیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
خبر شامل کر تے ہیں احمد پو ر شر قیہ سے ہما ر ے نما ٸند ہ اشفا ق احمد کے مطابق
موٹروے پولیس بیٹ 21 احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام کریش کے عالمی دن کے موقع پرواک کا احتمام
سید رضوان شاہ کی زیر قیادت بیٹ 21 کے افیسران نے ٹول پلازہ احمد پور شرقیہ پرواک کا اہتمام کیا ۔ جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اس موقع DSP سید رضوان شاہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہو کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرے میں ناسور بن چکا ہے ۔ اس کے خاتمے کے لیے یہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
موٹر وے پولیس پاکستان کا واحد کر پیشین فری ادارہ ہے ۔ اور موٹر وے پولیس کرپشن کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھے گی ۔
اس موقع پر شرکا سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد لیا گیا ۔ بیٹ کے ایڈین انسییکٹر بابر فیضان –
انسپیکٹر عبد الحمید – محمد اعجاز الحق شفقت سندھو اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون