دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

پاکستان رورل ورکرز سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر صابر فرحت اور پروجیکٹ آفیسر حمیرا شریف نے کہا ہے

کہ 25 نومبر کو دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے

اور اس دن سے خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کی 16 روزہ بین الاقوامی آگہی مہم کا آغاز بھی ہوجاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں خواتین پر ہونے والے تشدد پر آواز اٹھانا لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی دینا اور تشدد کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانا ہے

پاکستان میں بھی ہر سال یہ دن منایا جاتا ہے بلکہ 16 روزہ عالمی مہم کے تحت سرکاری و نجی سطح پر مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں وہ پریس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے

اس موقع پر آرگنائزیشن کی صدر یاسمین مسلم بھی موجود تھی۔صابر فرحت نے کہا کہ پاکستان رورل ورکرز سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور ڈویژن کی واحد نمائندہ اور متحرک تنظیم ہے

جس کو اقوام متحدہ کی سماجی و اقتصادی کونسل میں خصوصی مشاورت کا درجہ حاصل ہے۔وومن وائس اینڈ لیڈر شپ پروگرام کے حوالے سے گلوبل افیئر کینیڈا نے مالی تعاون فراہم کیا

اور آکسفیم پاکستان اور ایس پی او پاکستان کے باہمی اشتراک سے ویمن وائس لیڈر شپ پروگرام جاری رکھا ہوا ہے۔16 روزہ مہم اس سلسلے کی کڑی ہے

پاکستان رورل ورکرز سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور نے 16 وزہ خواتین کے خلاف تشدد کی عالمی تحریک کے حوالے سے مختلف پروگرام تشکیل دیئے گئے جن میں ایف ای ریڈیو پروگرام اور شعور و آگاہی کے حوالے سے ایک کمیونٹی سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے

اس کے ساتھ ساتھ آرگنائزیشن مذکورہ نے بہاول پور کی چار یونین کونسل کے 15 دیہاتوں میں کم عمری اور جبری شادی کی روک تھام کے حوالے سے

ان دیہاتوں میں شعور و آگاہی این جی اوز\ سی بی اوز کے ساتھ نیٹ ورک میٹنگز،نکاح خواں اور مذہبی رہنماؤں کی تربیت،یونین کونسل کی سطح پر تھٹٰیر پروگرام

جیسی سرگرمیاں کرچکی ہے اس کے علاوہ آگاہی کے ذریعے موثر اقدامات کرنا ہیں آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر صابر فرحت،صدر یاسمین مسلم اور پروجیکٹ آفیسر حمیرا شریف نے اس موقع پر حکمومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس ظہار کیا کہ

خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کمیونٹی کو بھی عملی اقدامات اٹھانے چاہیں تاکہ خواتین کے حقوق کا بھر پور تحفظ ہوسکے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

اسلامیہ یونیور سٹی بہاولپور کی طرف سے بس سروس بندکرنے پرہزاروں طالب علموں کاحاصل پورروڈ بلاک کرکے احتجاج یونیورسٹی کی لوکل بسیں بھی روک دی گئیں

مقامی پولیس کامظاہرین پرتشدد متعدد افراد کوگرفتار کرلیاگیارحیم یارخان کیمپس کے سات کروڑ بقایابہاولپور یونیورسٹی ساڑھے تین کروڑ روپے کی ڈلفالٹرنکلی پٹرول پمپ مالکان کی طرف سے فیول بندکردینے پر

رحیم یارخان اوربہاولپورمضافاتی علاقوں کی بسیں بندکردی گئیں متاثرہ طالب علموں کاشدیداحتجاج،

وائس چانسلرکیخلاف نعرے بازی، داخلہ جات کے موقع پرٹرانسپورٹ چارجز وصول کیے گئے اب سروس معطل کردی گئی مظاہرین کی میڈیاکے سامنے دہائی، تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی کی طرف سے مضافاتی علاقوں احمدپورشرقیہ یزمان، لودھراں خیرپورٹامیوالی اوردیگرعلاقوں کے طالب علموں کو

اسلامیہ یونیورسٹی لانے والی بسیں بندکردی گئی ہیں صرف لوکل بسیں چلائی جارہی ہیں جس پرمضافاتی علاقوں کے ہزاروں طالب علموں نے ون یونٹ چوک پراحتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کی لوکل بسیں بھی روک دیں

اورمطالبہ کیاکہ ان کی بسیں بھی چلائی جائیں مستقل طالب علموں کواحتجاج سے روکنے کیلئے مقامی پولیس نے طالب علموں پرلاٹھی چارج کیااورانہیں گرفتار کرکے بھی لے گئی بتایاگیاہے کہ

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے شعبہ ٹرانسپورٹ نے پٹرول پمپ مالکان کے فیول کی مدمیں ساڑھے تین کروڑوں روپے دینے ہیں اسی طرح رحیم یارخان کیمپس بھی سات کروڑ روپے کاڈلفالٹر ہوچکاہے وہاں پربھی ایک ہفتہ سے

بس سروس بندہے جس کی اطلاع طالب علموں کونوٹیفکیشن کی بجائے واٹس ایپ کے ذریعے دی گئی ہے رحیم یارخان کے طالب علموں نے بھی احتجاج کی تیاریاں کرلی ہیں باوثوق ذرائع نے بتایاہے کہ

یونیورسٹی انتظامیہ نے خزانہ خالی ہونے پرفوری طورپرطالب علموں کے امتحانات لے کرانہیں ڈگریاں جار ی کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے تاکہ

مزیدبحران سے بچاجاسکے اس حوالے سے پی آر اواسلامیہ یونیورسٹی شہزاد خالدکیساتھ مسلسل رابطہ کرنے کے باوجود انہوں نے اس واقعہ ُکے حوالے سے کوئی ریسپانس نہ دیا ہے۔

About The Author