دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف بچھانے کا کام آخر کار شروع ہوگیا

ایک ماہ کے اندر مٹی کی لیپ اور اسفالٹ کے کام کے بعد آخری مرحلے میں ٹرف بچھائی جائیگی

لاہور کے تاریخی اور ایشیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف بچھانے کا کام آخر کار شروع ہوگیا

ایک ماہ کے اندر مٹی کی لیپ اور اسفالٹ کے کام کے بعد آخری مرحلے میں ٹرف بچھائی جائیگی
پاکستان ہاکی کی پہچان ،، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی آخر کار سنی گئی

ویران پڑے میدان پر ٹرف لگانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا

پہلے مرحلے میں زمین کی ٹیسٹنگ کی گئی اور اب مٹی کی لیپ کے بعد اسفالٹ کا کام مکمل کیا جائیگا

جسکے بعد کڑوڑوں روپے مالیت کی بین الاقوامی معیار کی ٹرف بچھائی جائیگی

سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق ٹرف بچھانے کا کام اس ماہ میں مکمل کرلیا جائیگا
عمیر احمد ،، ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب ،،، "ملنگ کا کام ابھی چل رہا ہے

جمعہ سے اسفالٹ کا کام بھی شروع ہوجائیگا ،، سولہ کروڑ روپے اس کی لاگت آئی ہے ،، اس ماہ میں کام مکمل کرینگے”

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں اس وقت آٹھ ہزار کرسیاں نصب ہے ،،، حکام کے مطابق آئندہ سکیم

میں اسٹیڈیم کی تزین و آرائش کا کام بھی شروع کیا جائیگا

عمیر احمد ،، ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب ،، "نشتر سپورٹس کمپلیکس کی ترقیاتی سکیموں میں ہاکی اسٹیڈیم کی تزین و آرائش کا کام بھی ہے”

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف دو ہزار انیس میں خستہ حالی کا شکار ہوگئی تھی ،،، جسے چار ماہ قبل رول کردیا گیا تھا ،

About The Author