دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاول پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پو

(راشد ہاشمی)

ایکسئن ہائی ویز انجینئر فرخ ممتازنے کہا کہ جھانگڑہ شرقی موٹروے لنک کے تعمیراتی کام رواں مالی سال مکمل کرلیا جائے گا۔ 42کلومیٹر طویل جھانگڑہ شرقی موٹر وے لنک کے تعمیراتی کام جاری ہیں

جس کے لئے 4ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے جن میں سے اب تک 2ارب روپے کے فنڈز استعمال کئے جاچکے ہیں

موٹر وے لنک کے ترقیاتی کام مقررہ میعاد میں مکمل کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے اب تک 42 کلو میٹر کے اس موٹر وے لنک کا 39 کلو میٹر ارتھ ورک مکمل کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ

شاہراہ کے اطراف میں تجاوزات کا فوری طور پر خاتمہ کیا جارہا ہے اور الیکٹرک پولز نصب کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے لنک کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کر کے متعلقہ اداروں کے حوا لے کردیا جائے

تاکہ عوام الناس کو سہولیات کی بروقت فراہمی شروع ہو سکے۔انہوں نے مذید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو برقرار رکھا جا رہا ہے ؎

جامع ترقیات کے تحت روڈ انفراسٹرکچر کے شعبے میں ترتیب دئے گئے منصوبوں کی بہترین و مربوط پلاننگ کرکے

بہاول پور میں اعلی معیاری سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔جھانگڑا شرقی روڈ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے

جس کی تعمیر سے بہاول پور کی عوام کے لیے بذریعہ موٹر وے ملک بھر کے زمینی رابطوں میں بہتری آئیگی۔

About The Author