دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

سیکرٹری ماحولیات پنجاب کی ہدایات پر تمام ڈویژن کی ماحولیاتی آلودگی کو چیک کرنے کے لیے ” موبائل ائیر مانیٹرنگ لیب ” کے ذریعے معائنہ کیا جارہا ہے تاکہ

صوبہ بھر میں ماحولیاتی آلودگی کو مانیٹر کیا جا سکے۔اسی سلسلے میں گزشتہ روز بہاول پور سٹی میں ماحولیاتی آلودگی کو چیک کرنے کے لیے

موبائل ائیر مانیٹرنگ لیب کو لاہور سے بہاول پور بھیجا گیا اس موبائل یونٹ ویک کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں ائیر مانیٹرنگ پروسس جاری ہے

اور فائنل ریڈنگ اگلے 24 گھنٹوں میں جاری کی جائے گی جس کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کا پتا چل سکے گا۔

جس کے بعد مذید اقدامات کیے جا سکے گے۔

اس موقع پر انسپکٹر محمد علیم ساگر،انسپکٹررانا عاطف،یوسف ندیم و دیگر افراد بھی موبائل ائیر مانیٹرنگ لیب کے ہمراہ موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

صوبہ سرائیکستان کے قیام کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے سرائیکستان قومی اتحاد کے زیر اہتمام فرید گیٹ پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔

اس موقع پر چیئر مین سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ،پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزہ رہنماؤں

علامہ اقبال وسیم،جام بشیر احمد،محمد اکرم سومرو،جام یاسر ایڈوکیٹ،نجیب الدینہاشمی ایڈوکیٹ،جام حفیظ احمد،جام سعید احمد،محمد اکرم گھلو

،دیوانہ بلوچ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات جام فیض اللہ،مرکزی رہنماء محمد بخش نے خطاب کیا

اور خادم حسین بابائے سرائیکی نے اپنا انقلابی کلام پیش کیا۔بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خطاب میں حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ

اتحادی جماعتیں فوری طور پر سرائیکی صوبے کا بل اسمبلی سے پاس کروائیں جب تک صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں آتا اس وقت تک بھوک ہڑتالی کیمپس

،احتجاجی مظاہرے پورے وسیب میں جاری رہے گے۔اس موقع پر قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ

صوبے کے قیام کا بل فوری طور پر اسمبلی میں پیش کیا جائے،چولستان کی اراضی مقامی چولستانیوں کو الاٹ کی جائے

About The Author