دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں پچاسویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا آغاز کل سے ہو گا

اولمپئین و کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، شجر عباس سمیت ایلیٹ اتھلیٹس چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے

لاہور میں پچاسویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا آغاز کل سے ہو گا،،، اولمپئین و کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم

شجر عباس سمیت ایلیٹ اتھلیٹس چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے، مردوں کی کیٹگری میں پاکستان آرمی جبکہ خواتین میں واپڈا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی

پنجاب اسٹیڈیم میں ایک بار پھر جیولن ،، سپرنٹ ،، لانگ جمپ اور ہائی جمپ سمیت اتھلیکٹس کے مختلف مقابلوں ہوتے نظر آئینگے

اتھلیکٹس فیڈریشن آف پاکستان نے پچاسویں نیشنل اتھلیٹکس چمپئن شپ کا شیڈول جاری کردیا

ایونٹ میں چودہ ٹیمیں شرکت کرِیں گی، تئیس مرد جبکہ اکیس مقابلے خواتین کیٹگری میں کروائے جائیں گے

، چیمپئن شپ میں آرمی مینز اور واپڈا ویمنز کیٹگری میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، اے ایف پی کے عہدیداران کے مطابق کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کے لئے

پاکستان اسپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا گیا ہے
اکرم ساہی، صدر اے ایف پی، مجاز اتھارٹی جب چاہے ، کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لے سکتی ہے”

چمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کی رہائش اور کھانے پینے کا بندوبست سپورٹس بورڈ پنجاب کے ذمے ہو گا

طارق قریشی، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب، "ہم اتھلیٹس کی گرومنگ کرینگے جو ٹاپ پرفارمر ہیں ان کو اکیڈمی میں بلائیں گے”

ایونٹ کے فائنل مقابلے ستائیس نومبر کو کروائے جائیں گے

About The Author