قومی والی بال ٹیم نے سینٹرل ایشیا چمپئن شپ کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں، کھلاڑیوں نے غیرملکی کوچ کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس کی،
پانچ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا آغاز
چوبیس نومبر سے لاہور میں ہو گا
والی بال کے میدان میں پاکستان کا رواں سال میں تیسرا امتحان، اب کی بار کڑا مقابلہ ہو گا
اپنی ہی سرزمین پر، سترہ سال سے زائد عرصے بعد پاکستان میں شیڈول سینٹرل ایشیا والی بال
چمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کی دن رات ٹریننگ
غیرملکی کوچ کرسٹیانو کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی خاص طور پر سپائک ،، والی ،، بمپ کی بھرپور پریکٹس ،،، کھلاڑیوں کو بلاک کے بھی مختلف گر سکھائے گئے
ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ ایران ،، بنگلہ دیش،، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ان ایکشن آئیں گی
،، پلئیرز ،، "ہماری پریکٹس بہت اچھی ہے ،،، کوچ نے کافی محنت کی ہے ،، ہمیں کور کرنے کا بتایا ہے
سرکل میں ہم لوگ تھوڑا ویک ہیں اس پر کام کیا ہے،، ہم یہ ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرینگے”
صدر پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری یعقوب کے مطابق بھارت کو بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن انہوں نے آنے سے معذرت کی
چوہدری یعقوب ،، صدر پاکستان والی بال فیڈریشن ،،، "ہم نے تو بھارت کو بھی کہا تھا لیکن ان کی حکومت نے انہیں اجازات نہیں دی ،،، یہ اچھا موقع تھا وہ ٹیم بھیج سکتے تھے”
سینٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ چوبیس سے انتیس نومبر تک لاہور میں جاری رہے گی۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی