دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل تونسوی)

ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار کاتھانہ گھمنڈ پورمیں کھلی کچہری کا انعقاد،اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے

تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب فیصل شاہکار کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے تھانہ گھمنڈ پور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا

اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔

ڈی پی او نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔

کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کو دور کرنا ہے۔

میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اوراوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ

شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جارہے ہیں۔

About The Author