دسمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تھوہر کی آبیاری کے نتائج ۔۔۔۔۔ || نذیر ڈھوکی

عمران نیازی اب تھوہر کا ایک درخت بن چکا ہے اور ایک ہی وقت ان کا نشانہ مخالف سیاست دان اور ریاست کے تمام ادارے ہیں ، کوئی مانے یا نہ مانیں مگر حقیقت یہ ہے کہ عمران نیازی فارن ممنوعہ فنڈنگ کی طاقت سے ایک طاقتور مافیا بن چکے ہیں ان کے پاس گالی گلوچ بریگیڈ ہے جس سے ریاست کا کوئی ستون محفوظ نہیں ہے ۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

درویش صفت اور خلق خدا کے مسیحا عبدالستار ایدھی کا انٹرویو انٹر نیٹ پر موجود ہے، ان کا کہنا ہے کہ سابق جنرل حمید گل نے ان پر دباؤ ڈالا تھا کہ عمران خان کے ساتھ مل جاؤں مگر میں نے انکار کردیا تھا، درویش صفت انسان عبدالستار ایدھی کی کبھی بھی سیاست میں دلچسپی نہیں تھی ان کی زندگی کا واحد مقصد صرف انسانیت کی خدمت تھی ۔ ایدھی صاحب کے بقول سابق جنرل حمید گل نے جب ان سے دھمکی آمیز لہجے میں بات کی تمہیں عمران کا ساتھ دینا پڑے گا تو عاجزی سے میٹھی زبان بولنےوالے درویش کو جلال آ کیا اور جواب دیا کہ تم تو کیا تمہارا باپ بھی مجھے مجبور نہیں کر سکتا میں نے بتا دیا ہے کہ مجھے دنیاوی معاملات سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

میرے اللہ نے مجھے انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق دی ہے اور میں نے دکھی انسانوں کی خدمت کرنا ہے بس ۔ ایدھی صاحب کے مطابق میں نے وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو فون کیا کہ آپ سے ملنا چاہتا ہوں بیبی صاحبہ نے مجھے اس ہی وقت بلایا جب ملاقات ہوئی تو میں انہیں سارا قصہ سنایا اور کہا میں پاکستان چھوڑ کر جا رہا ہوں تو بیبی صاحبہ نے کہا آپ نے ملک چھوڑ کر نہیں جانا میں آپ کے ساتھ ہوں، ایدھی صاحب کا کہنا تھا کہ میں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیا اس ایمان کے ساتھ کہ زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔

ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ جس حمید گل نے افغانستان میں فساد کو جہاد کے طور متعارف کرایا اس فساد نے پاکستان کے دفاعی علاقوں وانا کو دیس دیس کے دھتکارے غنڈوں کو آباد کیا اور زمین پر جنت جیسے وانا کو جہنم بنایا تھا عمران نیازی بھی ان کا انتخاب ہیں۔ غور طلب پہلو یہ ہے کہ حمید گل کی نرسری میں پرورش پانے والے تھوہر کے پودے کو درخت بنانے میں بھارتیوں اور اسرائیلیوں نے فنڈنگ کی کھاد کیوں دی ۔

عمران نیازی اب تھوہر کا ایک درخت بن چکا ہے اور ایک ہی وقت ان کا نشانہ مخالف سیاست دان اور ریاست کے تمام ادارے ہیں ، کوئی مانے یا نہ مانیں مگر حقیقت یہ ہے کہ عمران نیازی فارن ممنوعہ فنڈنگ کی طاقت سے ایک طاقتور مافیا بن چکے ہیں ان کے پاس گالی گلوچ بریگیڈ ہے جس سے ریاست کا کوئی ستون محفوظ نہیں ہے ۔ عمران نیازی اب ایجنڈے کے طور پاکستان کی سرحدوں کی محافظ فوج کے خلاف سرگرم ہیں ان کا مقصد یہ ہے اسے کسی طرح دوبارہ اقتدار میں لایا جائے ۔

۔

۔یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author