دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حتمی معرکہ اتوار کے روز سجےگا

پاکستان سے فائنل میں انگلینڈ کا ٹاکرا ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حتمی معرکہ اتوار کے روز سجےگا،، پاکستان سے فائنل میں انگلینڈ کا ٹاکرا ہوگا

زندہ دلان لاہور پرامید ہیں کہ فائنل میں بھی پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر جیت اپنے نام کرےگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ اب انگلینڈ سےہوگا،فائنل کا معرکہ اتوار کے روز آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں سجےگا

پاکستان کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر پرجوش،، کرکٹ دیوانے ایونٹ کے حتمی معرکے میں رویتی حریفوں کو آمنے سامنے دیکھنا چاہتے تھے

،بھارت کی ہار پر خوش لاہوریئے کہتے ہیں کہ وہ پاکستانی ٹیم کی جیت کے لیے پر امید ہیں
شہری، زیادہ مزا بھارت سے مقابلے میں آنا تھا،، لیکن کوئی نہیں کپ پاکستان میں ہی آئےگا

لاہوری کرکٹ شائقین کہتے ہیں کہ بابر اعظم پچھلے کچھ میچز میں آوٹ آف فارم تھے تاہم ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا
شہری
بابر اعظم ایک کلاسیکل بلیئر ہے،، اس کا جوڑ نہیں ہے،، کپ پاکستان میں ہی آئےگا

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے،، کہ اگر قومی کھلاڑی یکجا ہوکر کھیلے گی تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان ہی آئےگی۔

About The Author