ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار بائیس میں چھکوں کی برسات۔۔۔۔۔ بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، زمبابوے کے سکندر رضا،سری لنکا کےہاسارنگا نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
موجودہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بھارت کے ویرات کوہلی نے بنائے۔ کوہلی نے 5 میچز میں 246 رنز بنا کر اپنے بلے کا کمال دکھایا
زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا نے میگاایونٹ میں چھکوں کی بارش کر دی۔ سکندر رضا نے آٹھ میچز میں سب سےزیادہ گیارہ چھکے لگائے۔
اب تک کے میچز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے میں بھارتی کھلاڑی سر فہرست ۔ سُوریا کمار یادیو نے پانچ میچز میں پچیس چوکےجڑے۔
بھارتی کھلاڑی ففٹیز بنانےمیں بھی آگے۔ ورا ت کوہلی اور سوریا کمار یادیو نے پانچ میچز میں تین ، تین ففٹیز بنا کر اپنا لوہا منوایا۔
ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور جنوبی افریقا کے رائلی روسو نے ایک ایک سینچری بنائی۔
میگاایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے میں سری لنکا کے اسپنر۔۔ ہاسارنگا۔۔ آگے ۔۔۔ہاسار نگا نے آٹھ میچز میں 15 وکٹیں اڑائیں۔۔۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی