دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت نے کراچی میں الیکٹرک مسافر بسیں متعارف کروادیں

ملکی سطح پر الیکٹرک بسوں کی تیاری کے لئے پلانٹ لگانے کے لئے غیر ملکی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے

سندھ حکومت نے کراچی میں الیکٹرک مسافر بسیں متعارف کروادیں ۔۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ

پہلے مرحلے میں پچاس بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں ۔

۔ملکی سطح پر الیکٹرک بسوں کی تیاری کے لئے پلانٹ لگانے کے لئے غیر ملکی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے ۔۔

حکومت سندھ نے کراچی میں سستی سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔۔

پچاس الیکٹرک بسیں پیپلز بس سروس میں شمولیت کے لئے کراچی پہنچ گئیں ۔۔ چین میں اسمبل کی گئی

بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ

ملکی سطح پر الیکٹرک بسوں کی تیاری کے لئے کئی غیر ملکی کمپنیوں سے بات کی جا رہی ہے۔۔

شرجیل انعام میمن ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

یہ کراچی میں بنیں گی کراچی میں انڈسٹری لگے گی لوگوں کو روز گار ملے گا یہ سندھ کی ترقی کی باعث بنے گی)

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ماحول دوست الیکٹرک بسیں کم خرچ ہیں،،، اور ان کا کرایہ دیگر بسوں کی نسبت کم رکھا جائے گا۔۔

شرجیل انعام میمن ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ
(اس کا کرایہ بہت کم ہوگا یہ پورٹ پر تھیں چارج ہوکر آگئی ہیں)

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال 50 بسیں منگوائی ہیں ۔۔

مزید بسوں کے حصول کے لئے بات چیت جا ری ہے ۔۔

بسوں میں ٹکٹنگ سسٹم کی تنصیب کے بعد جلد کراچی کے شہریوں کو سفر کے لئے مہیا کردی جائیں گی۔۔

About The Author