نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان اور پی ٹی آئی کا سب سے بڑا مسئلہ ||شرافت رانا

پی ٹی آئی کی سیاسی ناکامی ۔ بربادی اور تمت بالخیر کا وقت قریب ہے تو اس کی وجہ محض یہی ہے کہ کپتان اس قدر بے وقوف غیر سیاسی اور خود پرست ہے کہ وہ اپنے ارکان اسمبلی کی طاقت اپنی پسندیدگی کو سمجھتا ہے اور عوامی حمایت اس کی نظر میں منفی پہلو ہے۔
شرافت رانا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حماد اظہر سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا گیا۔ میں نے لبرٹی چوک والے مظاہرہ کے روز لکھا تھا۔ کہ اسد عمر نے حماد اظہر کی بےعزتی کی تھی کہ جب اس نے دو ہزار پیکٹ بریانی تیار کروائی تھی تو اسے کپتان کو کھل کر بتانا چاہیے تھا کہ دو ہزار لوگ اس کے ساتھ آئیں گے۔
اسد عمر اور فیصل جاوید کو اس بات پر سخت اعتراض تھا کہ اگر دو لاکھ بندوں کا بندوبست نہیں ہوا تھا تو حماد اظہر کو سٹیج پر نہیں بٹھایا جانا چاہیے تھا۔
تصور کیجئے کہ اسد عمر اسلام آباد سے اور فیصل جاوید نامعلوم جگہ سے پچاس پچاس لوگوں کو ساتھ نہیں چلا سکتے ۔ حماد اظہر برا ہے بھلا ہے اس کی عوام کی جڑوں تک رسائی ہے۔ حماد اظہر پی ٹی آئی کو چھوڑ کر بھی اپنی جگہ بنا لے گا۔ اسد عمر اور فیصل جاوید پی ٹی آئی چھوڑ دی تو وہ کسی یونین کونسل میں کونسلر منتخب نہیں ہو سکتے۔
عمران خان اور پی ٹی آئی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ رہا ہے کہ عمران خان کو آج تک یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ کس شخص کی جینوئن عوامی حمایت موجود ہیں اور کون سا شخص محض اس کی خوشامد کے ذریعے اس کی قربت حاصل کرکے پارٹی پر بوجھ بنا ہوا ہے ۔ یقین کیجیے پی ٹی آئی میں ان تمام لوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے ہے جو آزاد یا کسی اور جماعت کی حمایت سے بھی اپنے حلقہ کی نشست جیت سکتے ہیں ۔ اور وہ تمام لوگ معتبر ہیں جو آزاد اور غیر جانبدار ۔ شفاف الیکشن میں یونین کونسل کی نشست بھی نہیں نکال سکتے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی ناکامی ۔ بربادی اور تمت بالخیر کا وقت قریب ہے تو اس کی وجہ محض یہی ہے کہ کپتان اس قدر بے وقوف غیر سیاسی اور خود پرست ہے کہ وہ اپنے ارکان اسمبلی کی طاقت اپنی پسندیدگی کو سمجھتا ہے اور عوامی حمایت اس کی نظر میں منفی پہلو ہے۔
کپتان کی حتی الامکان کوشش ہے کہ کوئی گاماں۔ پھجا۔ دلا ، یہ پنجابی زبان میں عام آدمی کا نام ہے عرفیت ہوتی ہے ۔ دلا دال پر پیش سے پڑھا جائے۔ اسے لونگ مارچ سے روکنے کے لیے آجائے۔ اگر کسی کو 2014 والے لونگ مارچ کے وہ مناظر یاد ہیں جس وقت پولیس نے لاٹھی چارج شروع کیا تھا تو فیصل جاوید نے کہا تھا کہ کپتان ایک بار ٹرک سے باہر آجاؤ ۔ ابھی حکومت گر جائے گی۔ مگر بزدل کپتان اس روز کنٹینر سے باہر نہیں آ سکا تھا۔ لاٹھی چارج سے بہت زیادہ ڈرتا ہے۔ کسی بھی قیمت پر کپتان حکومت کی رضامندی کے بغیر اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا ۔

About The Author