سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا، لاہور کی مقامی عدالت نے قرار دیا ہے کہ بظاہر ملزم پر عائد الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔۔۔
لاہور ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف دو دن کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کیا
عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ دوست مزاری سے دستاویزات کی ریکوری کےلیے دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے،
تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ
پراسیکیوشن کے مطابق دوست مزاری پر ریونیو کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے کے الزامات ہیں، ملزم کے وکیل کے مطابق اینٹی کرپشن نے سیاسی انتقام کےلیے گرفتار کیا۔۔۔۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟