نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوٹ ادو میں ڈکیتی کی واردات اور تین معصوم بچوں کا قتل||رضوان ظفر گورمانی

تھانہ سٹی کوٹ ادو کے اہلکاروں سے روزانہ کی بنیاد پہ بھتہ لینے کے لیے زاہد لغاری نے اپنے یوسف نامی کزن کو رکھا ہوا ہے جو بظاہر ان کا ملازم ہے لیکن تھانے میں اس قدر دخل دیتا ہے کہ لگتا ہے تھانہ یہی موصوف چلاتے ہوں

رضوان ظفر گورمانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوٹ ادو میں تین معصوم بچے قتل شہر کی فضا میں خوف کا راج پولیس خاموش تماشائی
ضلع بننے کے بعد ڈی پی او کو اضافی چارج دینے کے باوجود کوٹ ادو پولیس کی حالت نہ بدلی
چوریاں ڈکیتی رسہ گیری قبضہ نہ رک سکا،آئے روز لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری تھانہ سٹی ‘نوکر’ کے حوالے
ڈی ایس پی ایس ایچ اوز کو ساتھ لگا کر رات گئےبسیاسی ڈیروں پہ حاضری دینے کی ڈیوٹی پہ مامور
.شہری پھٹ پڑے سوشل میڈیا پہ احتجاج فی الفور ڈی ایس پی ایس ایچ اوز کو تبدیل کیا جائے۔

تفصیل کے مطابق رواں مہینے میں تحصیل کوٹ ادو کو پنجاب حکومت نے ضلع کا درجہ دیا اور ڈی پی او مظفرگڑھ کو ضلع کوٹ ادو کے ڈی پی او کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا اس سے شہریوں کو امید بندھی کہ اب شاید امن و امان کی صورت حال بہتر ہو جائے گی۔مگر ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کی نا اہلی کی بدولت نہ تو چوریاں رکیں اور نہ ہی ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آئی۔
ایس ایچ او سٹی زاہد محمود لغاری پیسے لے کر ڈکیت چھوڑنے لگے۔ابھی کچھ عرصہ قبل غیور پٹھان نامی سرغنہ ڈاکو کی قیادت میں ڈکیتیاں کرنے والے اک گینگ کو گرفتار کیا گیا۔زاہد لغاری نے مبینہ طور پہ ڈھائی لاکھ دے کر باہر سے ہی چھوڑ دیا‍۔اس ڈکیٹ گینگ کا مین سرغنہ غیور پٹھان تھا اسلحہ وغیرہ اسی کا تھا۔راجا نامی دوسرا ڈکیت جس کے بین الاصوبائی ڈکیتوں سے رابطے تھے جو ڈکیتی کا موٹر سائیکل آگے بھیجتا تھا وہ بھی آزاد پھر رہا ہے۔مبینہ طور پہ موٹر سائیکل مکینک طاہر گورچانی اور ان کے ساتھ گھومنے والے انجینئرنگ کے طالب علم نے چونکہ پیسے نہیں دیے تو ان پہ ڈکیتی کے پرچے دے کر واہ واہ سمیٹ لی۔
ایس ایچ او زاہد لغاری نے عملاً ایس ایچ او صدر کا کام بھی سنبھالا ہوا ہے ایس ایچ او صدر عبدالرؤف کی بجائے ایس ایچ او سٹی زاہد لغاری پہنچ جاتے ہیں
ایسا ہی اک واقعہ ملتان سے کارپوریشن کا سامان لانے والی اک گاڑی کے ساتھ پیش آیا جس میں ون ٹو فائیو نئے ماڈل پہ چوروں نے گاڑی کے پیچھے سے سامان اتارنا شروع کر دیا۔تھانہ سٹی پولیس سے تفتیشی سلیم لاکھا گئے تو چور نیا موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ایس ایچ او سٹی زاہد لغاری نے نیا ون ٹو فائیو مکان پہ رکھ چھوڑا ہے‍۔
تھانہ سٹی کوٹ ادو کے اہلکاروں سے روزانہ کی بنیاد پہ بھتہ لینے کے لیے زاہد لغاری نے اپنے یوسف نامی کزن کو رکھا ہوا ہے جو بظاہر ان کا ملازم ہے لیکن تھانے میں اس قدر دخل دیتا ہے کہ لگتا ہے تھانہ یہی موصوف چلاتے ہوں
اک پولیس اہلکار سے روزانہ کی بنیاد پہ دس ہزار روپے گھی تیل اور صاحب کے راشن کے نام پہ لیے جاتے رہے جس دن اک ہزار بھی کم ہو اگلے دن اسے لائین حاضر کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔
ڈی ایس پی کوٹ ادو کے کیا کہنے سارا دن دفتر میں ایم پی اے موصوف کے ہرکاروں کو چائے پلاتے رہتے ہیں اور شام گئے دونوں ایس ایچ اوز کو ساتھ ملا کر سیاسی ڈیرے پہ حاضری دینے کی ڈیوٹی بجا لاتے ہیں
تھانہ سٹی کوٹ ادو کے ملازمین کو 12 ربیع الاول کے دن ڈیوٹی سے غیر حاضر قرار دے کر یکمشت معطل کرا دیا حالانکہ ان میں کئی اہلکار بے چارے ڈیوٹی پہ بھی موجود تھے۔ان معطل اہلکاران کو سرکل آفیسر کو ‘راضی’ کرنے کی شرط پہ بحال ہونے کی نوید سنائی گئی ہے جب تک سرکل آفیسر راضی نہیں ہوتے اس وقت تک تھانہ سٹی میں نفری کی شدید کمی رہے گی۔
ان حالات میں پولیس کیا شہریوں کی حفاظت کرے گی ڈاکو آزادانہ ڈکیتیاں کر رہے ہیں چور دلیر ہو چکے ہیں اور قبضہ مافیا رسہ گیر آئے روز کسی نہ کسی غریب یتیم کے پلاٹ پہ قبضے کے چکر میں ہوتے ہیں۔گزشتہ شام سبزی منڈی کوٹ ادو علاقہ تھانہ صدر میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پہ موٹرسائیکل چھینی اور تین معصوم بچوں کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔تہرے قتل کی واردات سے شہر کی فضا میں خوف شامل ہو چکا ہے۔شہری سوشل میڈیا پہ پھٹ پڑے ہیں ان کا مطالبہ ہے آئی جی پنجاب فوراً ایکشن لیں اور ان کرپٹ پولیس افسران سے ان کی جان چھڑائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکی مسائل کا واحد حل۔۔۔رضوان ظفر گورمانی

ریاستیں کیوں بنائی جاتی ہیں؟۔۔۔رضوان ظفر گورمانی

تخت لہور اور سرائیکی وسیب کے سرائیکی محافظ۔۔۔رضوان ظفر گورمانی

محرم کلیکشن،امام حسین کے کاپی رائٹس اور ہم سب۔۔۔رضوان ظفر گورمانی

رضوان ظفر گورمانی کی مزید تحریریں پڑھیے

About The Author