دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور : کھیلوں کے رنگا رنگ مقابلوں، پنجاب گیمز دو ہزار بائیس کا آغاز ہو گیا

تین روزہ مقابلوں میں پنجاب کے تمام اضلاع سے آئے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

لاہور میں کھیلوں کے رنگا رنگ مقابلوں، پنجاب گیمز دو ہزار بائیس کا آغاز ہو گیا، تین روزہ مقابلوں میں پنجاب کے تمام اضلاع سے آئے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں
کہیں جاری ہے

ہاکی میچ تو کہیں کھلاڑی فٹ بال میچ میں مگن ہیں، نشتر پارکس سپورٹس کملیکس میں پنجاب گیمز دو ہزار بائیس کے تحت، نوجوان کھلاڑی تیر اندازی کے جوہر بھی دکھا رہے ہیں

چوبیس سے ستائیس اکتوبر تک جاری رہنے والے کھیلوں کے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں تمام اضلاع کے ساتھ محکموں کی ٹیمز بھی حصہ لے رہی ہے۔

دوسرے اضلاع سے آنے والے کھلاڑی ایسی سرگرمیوں کو کھیل کے میدانوں میں رونق واپس لانے کا سبب قرار دیتے ہیں

رشید، شیراز: یہ بہت اچھے مقابلے ہیں سال میں دو تین بار ہونا چاہیئیں، لاہور آ کر مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے

پنجاب سپورٹس بورڈز کی جانب سے کرائے جانے والے مقابلوں کے منتظمین کے مطابق ایسے مقابلوں سے ابھرتے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا آسان ہو جاتا ہے

یہ مقابلے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کو اٹھانے کا موقع دیتے ہیں

شرکا کہتے ہیں کہ ان مقابلوں کا انعقاد پنجاب کے دل لاہور کے ساتھ ساتھ اضلاع اور تحصیل کی سطح ہر بھی ہونا چاہیئے

About The Author