نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں آج پولیو بارے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان جلد ہی ملک سے موذی وائرس کے خاتمہ میں کامیاب ہو جائے گا

دنیا بھر میں پولیو بارے میں آ گہی دینے کے لیئے آج عالمی دن منایا جا رہا ہے،انسداد پولیو پروگرام حکام کے مطابق پاکستان جلد ہی ملک سے موذی وائرس کے خاتمہ میں کامیاب ہو جائے گا

دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر انداز ہونے والا موذی وائرس پولیو، متاثرہ شخص کی موت کا

باعث بھی بن سکتا ہے۔ چوبیس اکتوبر کو دنیا بھر میں پولیو سے بچاؤ بارے آگہی دینے کے

لئے عالمی دن منایا جاتا ہے

عالمی دن پر پنجاب کے چودہ اضلاع میں انسداد پولیو قطرے پلانے کی مہم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔

ہائی رسک اضلاع یعنی لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں سات روز جبکہ دیگر گیارہ اضلاع میں پانچ روزہ مہم چلائی جائے گی

خضر افضال چوہدری، کوآرڈینیٹر، پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سنٹر: (جتنے بھی شہر کے داخلی و خارجی راستے ہیں وہاں بھی پولیو ٹیمز تعینات ہوں گی تاکہ

مہمان بچوں کو بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جا سکیں)

لاہور کے شہری بھی گھر گھر جا کر انسداد پولیو مہم چلانے والے ہیلتھ ورکرز سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں
سبن کو چاہیئ کہ جو پولیس ورکرز گھر گھر آ رہے ہیں انکے ساتھ تعاون کریں

رواں سال پولیو کے عالمی دن کا موضوع “ماں اور بچوں کا صحت مند مستقبل” چنا گیا ہے۔

About The Author