پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں نے پارٹی کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پرسینئر رہنما اعتزاز احسن کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کردیا
ساتھ ہی اعتزاز احسن کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق
سعید اور دیگر رہنماؤں نے نے کہا کہ اعتزاز احسن عمران خان کے ساتھ مل کر پیپلزپارٹی
کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ،،،انکی پارٹی رکنیت معطل کی جائے
قائمقام صدر پی پی پی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید
پیپلز پارٹی کے کارکنان کے جذبات اعلیٰ قیادت تک پہنچا رہے ہیں تاکہ اعتزاز احسن کے خلاف پارٹی کی سطح پر کاروائی عمل میں لائی جائے
رانا فاروق سعید کا کہنا تھا کہ اعتزاز احسن کی جانب سے پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف بیانات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں
،، قائمقام صدر پی پی پی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید
پارٹی مخالف بیانات پر غم و غصہ پایا جا رہا ہے ہے اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کے وفادار نہیں
اس موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کے خلاف ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں انہیں سینٹرل ایگزیکٹو اور پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو