وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں انتظامی لحاظ سے پانچ نئے اضلاع بنانے کا اعلان کر دیا،
چودھری پرویز الہی کہتے ہیں نئے اضلاع بننے سے انتظامی امور میں بہتری آئے گی۔۔۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار، صوبائی وزراء اور اعلی حکام نے شرکت کی
اجلاس میں وزعلی پنجاب نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو نئے ضلع بنانے کی منظوری دی
جبکہ صوبائی وزیر محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے سے متعلق بھی کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا
اگلے چند دنوں میں اس ضمن میں میٹنگ میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا
چودھری پرویز الہی نے گفتگو میں کہا کہ نئے اضلاع کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامز ن کیا جائے گا
نئے انتظامی ضلع بننے سے تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں میں اضافہ ہو گا۔۔۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ