نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عالمی وقار۔۔۔۔۔ || نذیر ڈھوکی

2013 میں خیبر پختونخوا صوبہ عمران کے حوالے کیا جاتا ہے اور بنی گالا کے پہاڑ پر بنا دو چار کمروں کا سنسان پرسرار اور پرکشش محل میں تبدیل ہو جاتا ہے 2014 میں اے پی ایس کے سانحہ کے بعد عمران کی حیرت انگیز ممنوعہ فارن فنڈنگ شروع ہوجاتی ہے

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن کے کامیاب دورے کے بعد جرمنی کی حکومت کی دعوت پر جرمنی روانہ ہو چکے جن عناصر کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بغض ہے ان سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر پذیرائی برداشت نہیں ہو رہی ہے ایک اینکر جو آدھی رات کے ایک گیڈر کا شاگرد رہا ہے نے جز بز ہوکر ٹیویٹ کیا کہ وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر بھی آئیں وہ صاحب بھول رہے ہیں کہ وزیر خارجہ کا کام کیا ہوتا ہے ؟ یہ لوگ دانستہ طور اس حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں تاکہ سچ بولنا نہیں پڑے جب کہ یہ حقیقت اظہر من الشمس کی طرح روشن ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے تباہ حال خارجہ امور کو نئی حیات دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ عالمی دنیا میں عزت اور وقار انہیں ورثے میں ملا ہے انہیں کسی عالمی راہنما کو اپنا تعارف کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی یہ کہنا ہرگز غلط نہیں ہوگا کہ وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری قدرت کی طرف سے عطا کیئے ہوئے وقار کو اپنے وطن کے نام منسوب کرکے اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کی روایت کی تجدید کر رہے ہیں ویسے آپس کی بات ہے اگر کسی کو عالمی سطح پر بلاول بھٹو زرداری جیسی پذیرائی نہیں مل سکتی تو انہیں جناب بلاول بھٹو زرداری سے جلنے کی بجائے اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے۔ وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کے ذاتی کیمرا مین آر ڈی سموں اور فہیم سومرو سے پوچھا جب میں نے پوچھا کہ امریکہ دیکھا تو کہنے لگے صبح سے رات گئے تک تو صاحب سے ملاقاتوں کا شیڈول ہوتا تھا قسم سے ہم نےاتنے دنوں میں نیند بھی جہاز میں کی ہے وہاں کا سفارتی عملہ کہہ رہا تھا کہ ہم نے اپنی ملازمت کے دوران کسی وزیر خارجہ کو اس طرح کام کرتے نہیں دیکھا اور جتنے سفارت کار بلاول بھٹو زرداری سے ملنے آئے ہیں اتنے تو ہم نے اپنی ملازمت کے دوران نہیں دیکھے ۔

کوئی مانے یا نہ مانیں مگر حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے نوجوان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی مختصر دنوں میں پاکستان کے خارجہ امور کو نئی زندگی دیکر پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کردی ہے ، حیران کن بات یہ ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بغض رکھنے والے اپنی آنکھوں سے تعصب کی عینک اتارنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔

۔

۔یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author