دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تھائی لینڈ: سابق پولیس مین کا چلڈرن کیئر سینٹر پرفائرنگ

38 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 22 بچے شامل ہیں ۔

آج دوپہر تھائی لینڈ کے صوبے na klang میں ایک سابقہ پولیس مین نے ایک چلڈرن کیئر سینٹر میں گھس کر فائر کھول دیا

آخری اطلاعات آنے تک 38 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 22 بچے شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق مجرم مسٹر پانیا سابقہ پولیس ملازم ہے

جس کے خلاف منشیات سپلائی کرنے کا کیس چل رہا ہے اس کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا

اور اب اس کے خلاف عدالت میں کیس چل رہا ہے ۔ آخری اطلاعات آنے تک ملزم سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہوا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ۔

پاکستان ایمبیسی بینکاک کی جانب سے ایک تعزیتی میسج جاری کیا گیا جس میں مقتولین کے ورثا سے اظہار ہمدردی کیا گیا

About The Author