پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، صوبہ بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو اکاون ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے
لاہور میں دو روز کے دوران ڈینگی کے دو مریض چل بسے۔۔۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے ایک سو، لاہور سے نواسی، جبکہ گوجرانوالہ سے ساٹھ ڈینگی کے کیسز سامنے آئے
، ملتان سے چوبیس، خانیوال سے گیارہ اور فیصل آباد سے آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے، اٹک سے سات، حافظ آباد، مظفرگڑھ اور قصور سے چھ، چھ جبکہ شیخوپورہ سے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،
چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث لاہور سے مزید ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، لاہور میں گزشتہ روز بھی ایک ڈینگی کا مریض جان کی بازی ہار گیا تھا
،، رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے بارہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، اب تک لاہور سے چھ، گوجرانولہ سے تین، راولپنڈی سے دو جبکہ گجرات سے
ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے،
لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے ایک ہزار پندرہ مریض داخل ہیں۔۔۔۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ